Meri eid tum ho by Anum nazeer complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“زاریہ۔کیا بکواس ہے یہ۔”
“یہ بکواس نہیں ہے۔”اس نے چلا کر کہا۔
“زاری پلیز تم ایسا کیوں کررہی ہو۔”ذوالنون شاہ کی تڑپ ذاریہ شاہ کا دل چیڑ گئی تھی۔لیکن وہ کیا کرتی۔مجبور تھی۔اس لیے سختی سے اپنے فیصلے پہ ڈٹی رہی۔
“بس اتنی سی محبت کرتے تھے مجھ سے۔میری اتنی سی خواہش نہیں پورے کرسکتے۔”وہ استہزائیہ انداز میں ہنسی۔
“زاریہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے میں کیسے اپنے ماں باپ اور دادا کو اکیلا چھوڑ دوں۔”ذوالنون شاہ نے جھنجھلا کر کہا۔
“میں کچھ نہیں جانتی۔مجھے بس ہاں یا ناں میں جواب چاہیے”۔اس نے اٹل لہجے میں کہا۔
“ایک ٹام ہے جو میری اتنی بےرخی کے باوجود اپنا سب کچھ میرے لیے چھوڑنے کو تیار ہے اور ایک تم ہو جو اپنی مجبوریاں گنوارہے ہو۔”زاریہ نے اس کا صاف تمسخر اڑایا۔ذوالنون شاہ کے برداشت کی ساری حدیں ٹوٹ گئی۔آگے بڑھ کر اس نے ایک ذوردار تھپڑ زاریہ کے منہ پہ دے مارا۔آنکھوں سے شعلے لپک رہے تھے۔
اگر اب تم نے کوئی بکواس کی تو تمہاری جان لے لوں گا۔اس نے درشت لہجے میں کہا۔زاریہ اپنے گال پہ ہاتھ رکھے بےیقینی سے ذوالنون شاہ کو دیکھ رہی تھی کہ ذوالنون شاہ نے اسے تھپڑ مارا۔
“تم نے بھی اسے لفظوں کی مار سے اندر تک زخمی کردیا یے۔”اس کے اندر سے آواز آئی۔وہ برستی آنکھوں سے ذوالنون شاہ کو دیکھ رہی تھی۔
“صاف کہو تمہارا مجھ سے دل بھرگیا ہے اس لیے کوئی ٹام تلاش کرلیا۔اب فرار کے راستے ڈھونڈنے کیلیے فضول قسم کی شرطیں رکھ رہی ہو۔”ذوالنون شاہ کے لہجے کی کاٹ نے اسے اندر تک ہلادیا تھا۔اس نے تڑپ کر ذوالنون شاہ کی جانب دیکھا۔

meri eid tum ho by anum nazeer

Leave a Comment

Your email address will not be published.