Mohabbat Kay Jugnoo by Ana Illiyas Complete Romantic Urdu Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

کيا مسئلہ ہے” آخر تنگ آکر اسے ديکھ کر پوچھا۔
“ميں نے کيا کہا ہے” جزلان نے اچھنبے سے کہا۔
“کيوں ديکھے جارہے ہيں اور مسکرا بھی رہے ہيں” اس نے بيڈ پر بيٹھتے ہوۓ چڑچڑے لہجے ميں کہا
“مسکرانے اور آپکو ديکھنے پر پابندی ہے” جزلان کے سوال پر وہ جزبز ہوئ۔
“نہيں مگر ايسے مت ديکھيں”
“کيسے”
“اف مجھے نہين پتہ” تکيہ صحيح کرکے اس پر سر رکھتے وہ عاجز آکر بولی۔
اب وہ اسے کيا بتاتی کہ اسکی نظروں نے اس کے اندر کيسی ہلچل مچائ ہوئ ہے۔
جزلان نے اٹھ کر لائٹ آف کی پھر واپس اپنی جگہ سيدھا ليٹتے ہوۓ نظريں پہلے چھت پر ٹکائيں پھر رخ موڑ کر نشوہ کو ديکھا۔ جو منہ دوسری جانب کئيے ليٹی ہوئ تھی۔
“نشوہ” بے ارادہ اسے آواز دی۔
“جی”
“انتظار کے کتنے لمحے ابھی ہمارے درميان ہيں” جزلان کے پوچھے جانے والے سوال پر اسکی ہتھيلياں بھيگيں۔
“پتہ نہيں” نشوہ نے لاعلمی کا اظہار کيا۔
“کيا واقعی ۔۔۔حالانکہ کسی آنکھوں ميں محبت کے جگنو تو بہت واضح ديکھے ہيں ميں نے۔” جزلان کے جواب پر اس کی دھڑکنيں بڑھ گئيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“يہ اچھا طريقہ ہے ميری محبت کی شدتوں سے بھاگنے کا کہ اسے ڈائيلاگز کا نام دے ديا جاۓ، لڑکياں ترستی ہيں محبت کرنے والے شوہروں کے لئيے۔۔آپ کو ميری قدر ہی نہيں” جزلان نے مصنوعی تاسف بھری نظروں سے اسے ديکھا۔
“آپ تو ہر وقت ہی محبتيں لٹاتے رہتے ہيں۔۔افسوس اپنی ساری گرل فرينڈز کی محبت اب مجھ اکيلی کو پر لٹانی پڑتی ہيں نہ اسی لئيے ابھی تک پٹارہ بھرا ہوا ہے۔ ويسے کبھی ايسا ہوا کہ آپکی فرينڈز نے ايک جگہ مل کر آپکی پٹائ کی ہو۔ ڈيٹ پر کسی کو لے گئے اور باقی سب کو بھی پتہ چل گيا ہو” نشوہ کا لہجہ صاف مذاق اڑاتا ہوا لگا۔
“کوئ خاص دشمنی ہے آپکو مجھ سے۔ اس دن پوليس کی دھمکياں ديں رہيں تھين آج فرينڈز سے پٹنے کی باتيں۔ مجھے ڈان کہتی تھيں آپکی اپنی سوچ کسی بڑے ڈان سے کم نہيں” جزلان جل کر بولا۔
“ہاہاہا! آپکو ياد ہے” نشوہ کو خوشگوار حيرت ہوئ۔
“انہی تعريفوں نے تو آپکے پيچھے آنے پر مجبور کيا تھا” جزلان نے سگار سلگاتے کہا۔
نشوہ نے بڑھ کر اسکے منہ سے سگار نکالتے اٹھ کر ڈسٹ بن ميں پھينکا۔
جزلان اس کی اس حرکت پر ششدر رہ گيا۔

Mohabbat Kay Jugnoo by Ana Illiyas

Leave a Comment

Your email address will not be published.