Muhabbat rang de jati he by Aan Fatima|Episode 47|Online reading|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

Muhabbat rang de jati he,written by Aan Fatima,social romantic novel,full of suspense and thrill and fun.

اس میں جاننا یا نا جاننا کیا تھا فارس۔انہوں نے مجھے ٹھکرایا تھا۔میں نے منتیں کی تھی گڑگڑائی تھی ان کے آگے مگر وہ۔
کیا اس نے تمہیں کہا تھا کہ میرے آگے گڑگڑاؤ۔
اس نے درشت لہجے میں اس کی بات کاٹی تو پریسہ کا دل بےساختہ ڈوب کر ابھرا۔چہرہ لٹھے کی مانند سپید پڑگیا۔
فارس تم ایسے کیسے۔
شٹ اپ پری۔شٹ اپ۔آج تم کچھ نہیں بولو گی کچھ بھی نہیں۔پانچ سال پریسہ آفندی پانچ سال تم نے انہی بدگمانیوں میں گزاریں ہیں جن کا سرے سے ہی کوئی مول نہیں ہے۔تم نے اپنی زندگی کو خود جہنم بنایا۔تم کہتی ہو کہ شہرام ذمہدار ہے اس سب کا ارے اسے تو کچھ معلوم ہی نہیں تھا۔تم کہتی ہو تمہیں اس سے محبت ہے نہیں ہے تمہیں اس سے محبت کیونکہ اگر محبت ہوتی تو تم محبوب کا چہرہ پڑھنے کے فن سے بھی ماہر ہوتی مگر تم نہیں پڑھ پائی نا اس کا چہرہ نا اس کے الفاظ اور نا ہی اس کا ٹوٹا ہوا دل۔
وہ تلخی سے مسکراتے ہوئے بولا۔پریسہ نے تڑپ کر اس کی جانب دیکھا اور سختی سے نفی میں سر ہلایا تھا۔
تم میری محبت پہ انگلی نہیں اٹھاسکتے فارس میں نے خود کو کھویا ہے انہیں پانے کی خاطر کیا اس سے بڑی سزا میرے لیے کوئی ہوسکتی ہے۔تم ایسا نہیں کہ سکتے میں تمہیں یہ حق نہیں دیتی ہوں۔
وہ تکلیف ذدہ لہجے میں بولی۔فارس نے گہری نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔

پھر تمہیں بھی کوئی حق نہیں ہے اس پہ بات کرنے کا اسے غلط کہنے کا۔تم لڑکیوں کو کیا لگتا ہے تم لوگوں نے محبت کی تو وہ سچی مگر ہم جیسے مرد جو اتنا سب کچھ سہن کرکے بھی جیتے ہیں اس سب کا کیا۔کیا جانتی ہو تم شہرام کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تم اس کے بارے میں۔
سب جانتی ہوں میں سب کچھ جانتی ہوں۔
وہ اس کی بات درمیان میں کاٹتے بھیگے لہجے میں چیخی تھی۔

  • Urdu novels
  • Romantic novels
  • MRDJH
  • Friendship based novels

Muhabbat rang de jati he By Aan Fatima|Episode 47|Online Reading|Best urdu novels 2022|

4 thoughts on “Muhabbat rang de jati he by Aan Fatima|Episode 47|Online reading|”

  1. Muhammad Abu Bakar Usman

    میں تو پہلے ہی کہہ رہی تھی کہ شہرام خان زندہ ہے ہماری رائٹر مرنے نہیں دے گی شہرام کو 😍😍

Leave a Reply to Munazah safdar Cancel Reply

Your email address will not be published.