Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_14|online reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

مت چھوئیں مجھے۔گھن آتی ہے مجھے خود سے مت چھوئیں مجھے۔”

وہ اس کے ہاتھوں کا سلگتا لمس اپنی کلائی پہ محسوس کرتے بدک کر اس سے فاصلہ قائم کرتے وحشت ذدہ سی روتے روتے چلائی۔سرخ آنکھوں میں ایک قہربرپا تھا جو اس کے کافی رت جگوں کی عکاسی کررہا تھا۔فرزام نے پھیکے پڑتے چہرے سمیت  سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس اس لڑکی کو دیکھا جو کبھی اس کے محبت کی دعویدار تھی اور جب وہ اسے اس کی پسند کو ملحوظِ خاطر رکھتے اسے اپنا چکا تھا تو اب اسے اس کے چھونے سے بھی گھن آرہی تھی۔اس کے وجود میں ایک سیکنڈ میں غصے کا ابال اٹھا۔وہ بھلا کیونکر خود کی اتنی توہین برداشت کرتا۔

“واہ یہ کیسی محبت تھی جسے پالینے کے بعد اس کا چھونا بھی ناگوار گزرنے لگا اور تمہیں کیا لگتا ہے تم چیونٹی جتنی مجھے انکار کرو گی اور میں تمہارے حکم کا غلام بن جاؤں گا۔مجھے انکار کرو گی تم فرزام بلوچ کو انکار کرکے تم اپنی موت کو دعوت دے رہی ہو۔کون ہو تم۔کیا حیثیت ہے تمہاری۔جواب دو مجھے۔”

وہ بھی اس کی سرخ آنکھوں میں آنکھیں گاڑھتے قہرآلود نگاہوں سے اسے دیکھتے حلق کے بل دھاڑا۔اس کی آنکھوں میں مزید نفرت چھاگئی۔دل میں اٹھتے درد کو دباتے اس نے شکوہ کناں نگاہوں سے اس ستمگر کی جانب دیکھا۔

“محبت تو آپ کو بھی تھی ارے نہیں وہ محبت نہیں محبت کے نام پہ دھبا تھا جو آپ نے میرے کردار پہ لگانے میں ایک لمحہ نہیں لگایا اور مجھے حویلی والوں کی نگاہوں میں رسواں کردیا۔میرے کردار کے ساتھ میرے چہرے پہ بھی کالک ملی ہے آپ نے سب کی موجودگی میں۔آپ تو مرد کہلانے کے لائق بھی نہیں ہے۔بس نام ہی مردوں والا کام نہیں۔”

وہ ہچکیوں سے روتے تنفر سے چلائی اور ایک جھٹکے سے اپنے سر سے سرخ چنری کھینچ کر اتارتے زمین پہ پھینکی تھی جس کی بدولت ماتھا پٹی اس کے چہرے پہ لڑھک گئی۔آنکھوں سے سیاہ کاجل بہتے اس کے چہرے پہ لکیریں بنارہا تھا۔فرزام سنجیدگی سے اس کی جانب دیکھ رہا تھا۔

“اپنی زبان کو لگام دو ورنہ کاٹنے میں ایک لمحہ نہیں لگاؤں گا۔”

وہ شہادت کی انگلی اٹھاتے تنبیہی لہجہ اپناتے ہوئے گویا ہوا ایک لمحے کو اس کے چہرے پہ ایک سایہ سا لہرایا مگر اگلے ہی لمحے وہ اپنے حواس بحال کرگئی تھی۔

“نہیں دونگی لگام۔”

اس نے ایک جھٹکے سے اپنے وجود سے ڈوپٹہ بھی کھینچ کر اتارتے زمین پہ پھینکا تو فرزام کے چہرے پہ کرختگی چھاگئی۔اس نے ناگواری سے اس کی جانب دیکھا۔

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-14-online-reading-2022

1 thought on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_14|online reading|2022|”

Leave a Reply to Fatima Siddiqui Cancel Reply

Your email address will not be published.