Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_18|online reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

کھانے میں کیا کھائیں گے۔”
وہی لٹھ مار انداز برشام کو ہنسی تو بہت آئی مگر ضبط کرگیا۔
“ویسے یہ تبدیلی کہاں سے آگئی۔”
وہ اس کے مقابل آتے اس کی جانب جھکتے مصنوعی حیرت سے بولا۔رنم نے خونخوار نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔
“جہاں سے آپ آئیں ہیں۔”
وہ چٹخ کر بولی مگر برشام کے قہقہے پہ اسے احساس ہوا کہ وہ غلط لفظوں کا انتخاب کرگئی ہے‍۔
“میں تو اپنی ماں۔”


اچھا بس بس کیا ہوگیا ہے میری زبان پھسل گئی تھی “آپ کو بےشرمی کی حدیں پھلانگنا شروع کردیتے ہیں۔”
وہ سرخ چہرے سمیت میسنے پن سے بولتی سر جھٹک گئی۔برشام نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا اور نرمی سے اس کے گرد بازو حائل کرتے اسے نزدیک کرتے معمولی سا فاصلہ بھی سمیٹ دیا۔
“میں نے تو ابھی کسی قسم کی بےشرمی نہیں دکھائی بیگم سائیں۔بس دور دور سے کسی بچے کی مانند آپ کو دیکھ کر ٹھنڈی آہیں بھرتے رہتے ہیں۔”
وہ بیچارگی سے بولتے اس کی ناک سے ناک سہلاگیا۔اس کی بےہودہ گفتگو پہ رنم کے چہرے پہ گلال بکھرگیا۔اس نے ایک بار پھر ناراضگی سے رخ پھیر لیا۔
“یہ کیا بات ہوئی رنم میں کچھ دیر کیلیے واپس لوٹا ہوں اور اس میں بھی یہ ناراضگی۔”
وہ پیشانی پہ شکنیں سجائے گویا ہوا۔اس کے لہجے پہ رنم کی آنکھیں اگلے ہی پل من من آنسوؤں سے بھرگئی۔
برشام نے کوفت سے آنکھیں گھماتے اس کا چہرہ دونوں ہاتھوں کے پیالے میں بھرا تھا۔

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-18-online-reading-2022

All rights reserved to Novelslounge.

Leave a Comment

Your email address will not be published.