Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_4|onlie reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

“جب وہ نہیں ملنا چاہ رہی تو کس بات کی ذبردستی ہے آنٹی جی۔ دور رہیں پلیز۔ بابا نہیں بول سکتے آپ کے احترام میں مگر میں اپنے ماما بابا کو دکھ پہچانے والوں کو دیکھتی تک نہیں کجا کہ انہیں معاف کرنا۔میں نہیں جانتی کہ ماضی میں کیا ہوا مگر اپنی ماں کے آنسو دیکھ اتنا تو جان گئی ہوں کہ ان کے ماضی میں ذہر گھولنے والی شاید آپ ہی کی ذات ہے۔”

وہ عاجزانہ لہجے میں بولتی ارم کو اپنے حصار میں لیتے ان کی پیشانی چوم گئی جواباً اس نے مسکراتے ہوِ اس کی جانب دیکھا جو کیسے اس کی ڈھال بن گئی تھی ان حالات میں۔فیصل نے ایک تفاخر بھری نگاہ اس پہ ڈالی جس نے نرمی سے نا کوئی بدتمیزی کرتے انہیں اپنی حدود میں رہنے کا کہہ دیا تھا۔سعدیہ کی رنگت اس کی بات پہ سرعت سے فق ہوئی۔حورے اور نورے نے مسکراہٹ دبائی تو مریم نے انہیں گھور کر دیکھا۔

“دیکھو ذرا کیسے زبان ہکلا گئی ہے اب چاچی سائیں کی۔ بہت اچھا ہوا کہ ان کے سامنے بھی کوئی بولنے والا آیا۔”

حورے نے نورے کے کان میں سرگوشی کی تو وہ زیرِ لب مسکرادی کیونکہ اس کی بات کسی حد تک درست تھی۔

“دیکھو تم میری اماں سائیں سے ایسے مخاطب نہیں ہوسکتی۔ اپنی حد میں رہو۔”

فرزام بروقت اشتعال میں اس کی جانب بڑھتے سعدیہ کو اپنی پشت پہ کرتے انگلی اٹھاتے وارن کرنے والے انداز میں بولا۔آنکھوں کے ڈورے سرخ ہورہے تھے۔

“تو تم اپنی اماں سائیں کو سنبھالو کیونکہ میں تو جب جب حق کی بات ہوگی بولو گی چاہے پھر مجھے اپنے سر بدتمیزی کا ٹیگ کیوں نا لگوانا پڑے۔ نرمی کی توقع قطعی مت رکھنا۔”

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-4-online-reading-2022

قسط پڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرنا نا بھولیں

All rights reaserved to novelslounge.

1 thought on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_4|onlie reading|2022|”

Leave a Reply to Fatima Siddiqui Cancel Reply

Your email address will not be published.