Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_8|online reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

“بس سردار سائیں۔ مجھ پہ ہاتھ اٹھانے کی سوچیے گا بھی مت ورنہ وہ کرجاؤں گی جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔میں کسی قسم کی بدلحاظی نہیں کرنا چاہتی مگر آپ اور آپ کی یہ پیاری بھتیجی مجھے مجبور کررہی ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ اچھے برے میں فرق کرنا بھول چکے ہیں۔”
وہ آنکھوں میں نمی لیے غیض کے عالم میں ان کے سر پہ پہنچے گرجی۔سردار سائیں کے ساتھ باقی سب کا چہرہ بھی سپید پڑگیا۔اب کی بار ارم کو ہوش آیا تو وہ اسے شانوں سے تھام گئی۔سعدیہ بیگم نے دونوں ہاتھ سختی سے لبوں پہ جمائے تھے۔
“رنم مت کرو تمہیں خدا کا واسطہ ہے مت کرو۔”
ارم اس کے سامنے ہاتھ جوڑتے بےبسی سے سسک اٹھی۔وہ اس کے کردار پہ ایک بات بھی برداشت نہیں کرسکتی تھی مگر یہاں کے لوگ رسواں کرنے میں ایک منٹ نہیں لگاتے تھے۔
“آپ کیوں رو رہی ہیں مما۔مت روئیں آپ کی آنکھوں میں آنسو مجھے پاگل کررہے ہیں اینڈ آئی سوئیر میں اپنا پاگل پن دکھادوں گی یہاں سب لوگوں کو۔چہرہ جھکانا نہیں بلکہ اٹھانا سیکھیں ورنہ یہ عورت آپ کو ڈس لے گی اپنے حق کیلیے آواز اٹھانا سیکھیے مما۔اور کون کہہ رہا تھا ہاں آپ کے ہمارا اس گھر سے کوئی رشتہ نہیں اور نا ہی حق تو لیٹ می کلئیر یو ون تھنک کہ اس گھر پہ میرا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا آپ کے بیٹے کا ہے اور یہ جائیداد سے عاق کرنے کا والا آپ لوگ اب مجھے سمجھائیں گے تو میں آپ کی اطلاع کیلیے بتادوں کہ اب اگر کسی نے میرے یا میری ماں کی حق کی بات کی تو یہاں سے سیدھا کورٹ جاؤں گی اور پھر جو ہوگا نا وہ آپ لوگوں کو بلکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔”


وہ جتانے والے لہجے میں بولی۔نورے اور حورے نے سہم کر ایک دوسرے کی جانب دیکھا۔رقیہ بیگم خود ایک جانب نڈھال سی بیٹھی تھی۔برشام نے سنجیدگی سے اس کا جائزہ لیا جو اب اپنے اندر کا غبار نکالتے کافی حد تک پرسکون تھی۔
“اگر کسی کو ہمارے یہاں رہنے سے مسئلہ ہے تو ایک نارمل سی بات ہے کہ ہمیں مخاطب کرنا چھوڑ دے کسی کو اپنے کھانا دینے سے مسئلہ ہے تو وہ بھی دینا چھوڑدے میری ماں بہت لذیذ کھانا بناتی ہے مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔کیوں سردار سائیں ٹھیک کہ رہی ہوں نا ویسے بھی قطع تعلق کرنا آپ کا کسی دور میں پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔”
وہ دل جلانے والی مسکراہٹ سمیت کڑے لہجے میں بولتی انہیں ایک نئے سرے سے اشتعال میں مبتلا کرگئی۔

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-8-online-reading-2022

All rights reserved to Novelslounge.

1 thought on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_8|online reading|2022|”

  1. Zbrdst 👌🥰😍💖
    Ranam is best strong Character bht hi maza aaya shukr h Kuch to alag hwa Ranam jaisi heroin hi honi chahiye
    Or sach m haweli ki koi orat nh bolti par is Sadia nami dayan ko itni choot q dy rakhi h sardar sahab ny ye to na insafi h bht zyada yahan tk Ruqaiya begum ko bhi bolny ki ijazat nh h this is not fair 🤨

Leave a Comment

Your email address will not be published.