Mujhe tum se muhabbat hai by Humaira Ali download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مسئلہ کیا ہے تمہارے ساتھ؟ایسا کوئی گناہ نہیں کررہا میں۔دوسری شادی کرنے سے پہلی بیوی پہ اختیار ختم نہیں ہوجاتا۔نہ ہی دوسری کے آجانے سے پہلی کی ذمہداریاں ختم ہوجاتی ہیں۔مجھ سے پانی کھانے چائے کا پوچھنا چھوڑدیا ہے تم نے۔بات کرنا تو درکنار کمرے سے بھی چلی جاتی ہو۔کیا لگتا ہے تمہیں یہ سب کرکے تم میرا فیصلہ بدلوالو گی تو یہ تمہاری بھول ہے۔”
وہ اس کے انداز کو دیکھ کر بھڑکا تھا۔
“میں نے کیا کہا ہے؟بس خاموشی سے اپنی جگہ چھوڑدی ہے۔”وہ پھر تلخی سے گویا ہوئی۔
“وہ تمہاری جگہ پہ نہیں آئے گی۔تمہاری جگہ وہ نہیں لے سکتی اور نہ ہی تم اسکی۔”
“جانتی ہوں وہ شہر کی پڑھی لکھی اور میچور لڑکی ہے۔میں گاؤں کی کم عقل اور ناسمجھ بہرحال اب آپ کو میرا وجود برداشت کرنا پڑے گا۔”
وہ اپنی جگہ سے اٹھ گئی تھی۔ایسے اطوار اسجد نے اپنے خاندان کی کسی عورت کے نہ دیکھے تھے۔
“غانیہ یار اب تم بات بڑھارہی ہو۔جب ہماری شادی ہوئی تو تم کم عمر اور ناسمجھ تھیں۔مجھ سے پورے آٹھ سال چھوٹی اور۔”
“اور اب بھی میں آپ سے پورے آٹھ سال چھوٹی ہوں۔بنیش کی طرح آپ کے ساتھ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کی۔وہ ایک مشہور ماڈل اور ہاں یاد آیا سائیکولوجسٹ ہے اور میں ایک عام ای نان پروفیشنل گریجویٹ۔عام سا بی اے کیا ہے میں نے۔میں فردوس آپا اور ثریا بھابھی کی طرح نہیں ہوں۔امید کا کاسہ لیے التفات کی ایک نظر کی منتظر رہوں۔مجھے اپنا مقام معلوم ہے۔”وہ پاؤں پٹختی ہوئی چلی گئی۔اسجد کا خون کھول گیا۔اس خاندان کے کسی مرد نے عورت کو اتنی بات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Mujhe tum se muhabbat hai by Humaira Ali

Leave a Comment

Your email address will not be published.