Nafrato se udhar by Mehwish Iftikar complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ کی ہمت کیسے ہوئی آپ نے مجھ سے شادی کے بارے میں سوچا بھی۔”اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے وہ بےخوفی سے غرائی فو زائر نے ایک نظر بکھرے ہوئے کانچ پہ ڈالتے ہوئے اس کی طرف دیکھا۔
“اس لیے کہ اس ہی میں ہم سب کی بہتری ہے۔”
“ہم سب کی یا آپ کی،جسے صرف اولاد چاہیے۔”طنزیہ نظریں اس کے چہرے پہ جمائے وہ تمسخرانہ انداز میں بولی۔
“ہاں میری جسے اولاد چاہیے اور تمہاری جسے ایک مضبوط سائبان چاہیے۔”بنا کسی جھجک کے وہ دوبدو بولا تو رشنا ایک لمحے کو سن سی ہوگئی۔حقیقت تلخ سہی لیکن دونوں میں سے نادان کوئی نہ تھا۔اسی لیے زائر نے سچائی سے چھپنے کی بجائے کھل کر بات کرنے کی ٹھانی تھی تاکہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے کرنے سے پیشتر وہ دل سے نہیں دماغ سے کام لے۔
“حیرت ہے میری اتنی پرواہ آپ کو کب سے ہونے لگی۔”آنکھوں میں نمی اور ہونٹوں پہ تلخ مسکراہٹ سجائے وہ چند لمحوں کے توقف کے بعد بولی تھی۔
“آج سے نہیں پچھلے چار سالوں سے ہے۔بلکل اسی طرح جس طرح کبھی تمہیں تھی۔”اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے وہ بیک وقت اپنی محبت کا اعتراف اور اس کے جذبات سے آگہی کا انکشاف کرتے ہوئے رشنا کے قدموں تلے سے زمین سرکا گیا تھا۔بےاختیار ہاتھ بڑھا کر نزدیکی کرسی کا سہارہ لیتے ہوئے اس نے پھٹی پھٹی بےیقین نگاہوں سے زائر کی جانب دیکھا جو سینے پہ ہاتھ باندھے نہایت سکون سے اس کے تاثرات کا جائزہ لینے میں مصروف تھا۔
“ہاں تھی لیکن اب نہیں ہے۔آپ کے متعلق ہر جذبہ آپ کی ہی نفرت کی بھینٹ چڑھ گیا اور جس دن آپ کی ذات اور آپ کے انکار کو حوالہ بنا کر میرے کردار پہ کیچڑ اچھالا گیا اس روز میرے اندر موجود محبت اپنی موت آپ مرگئی تھی۔”

Nafrato se udhar by mehwish iftikhar

Leave a Comment

Your email address will not be published.