Qafs By Aan Fatima chapter 2 download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مجھ سے ہمدردی مت جتائیں بی بی جی۔آپ کے ساتھ میرا ایک ہی تعلق ہے محض مالک اور نوکر والا اسے یہی تک محدود رہنے دیں۔آپ صرف حکم چلاتے ہوئے ہی اچھی لگتی ہے۔”ریم کے لبوں سے مسکراہٹ اڑنچھو ہوگئی۔اس نے حلق میں ابھرتے آنسوؤں کے پھندے کو بمشکل نیچے اتارا۔
باہر بوندا باندی شروع ہوچکی تھی۔خشک لبوں کو کاٹتی وہ کھڑکی سے باہر شدت سے برستی بارش کو یوں دیکھ رہی تھی جیسے وہ اسی سے لطف اندوز ہونے آئی ہو لیکن یہ بارش تو اس پہ وحشت طاری کررہی تھی۔کبیر کی باتیں ہتھوڑے کی مانند اس کے اعصابوں پہ برس رہی تھی۔سونے پہ سہاگہ اس نقاب پوش کی باتیں۔وہ ایک بار پھر سے ٹروما میں جارہی تھی۔کچھ یاد آنے پہ اس نے ایک بار پھر کبیر کی جانب دیکھا جو تکلیف کی شدت کو دبائے ڈرائیو کرنے میں محو تھا۔
“تم سے ایک بات پوچھوں ڈرائیور۔”کبیر نے فرنٹ مرر سے اسے دیکھ سر ہلایا ساتھ ہی اپنی آئبرو سہلائی۔ریم کی نگاہیں اس کے کٹ پہ جم کر رہ گئی۔سر جھٹکتے اس نے نگاہوں کا زاویہ بدلا۔
“اگر کبھی کوئی مجھے تنگ کرے مطلب کوئی انجان آدمی تو مجھے کس سے بات کرنی چاہیے گھر میں۔کون مجھ پہ یقین کرسکتا ہے؟وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ اپنی اس مشکل کا سوال لے کر کبیر کے پاس ہی کیوں آئی تھی لیکن اسے ایک یقین تھا کہ وہ اس کی اس مشکل کا حل بھی آسانی سے نکال لے گا۔گھنی پلکوں سے سجی آنکھیں اسکی منتظر تھی جس کے ائبرو ریم کی بات پہ یخلکت اکٹھے ہوئے۔ریم کے چہرے پہ اضطراب رقم تھا۔گاڑی ایک جھٹکے سے ہسپتال کے باہر رکی تھی۔کبیر نے رخ موڑ کر عجیب سے انداز میں ریم کو دیکھا جیسے اس کے دل کا حال جاننا چاہتا ہو۔وہ سرعت سے نگاہیں پھیڑگئی۔
“آپ کو بلا جھجک میرے پاس آنا چاہیے کیونکہ صرف مجھے آپ پہ پورا یقین ہے۔”ریم کی نگاہیں اس کے چہرے پہ ہلکی بھری ہوئی شیو پہ جم کر رہ گئی جہاں جلے کا نشان واضح تھا۔

4 thoughts on “Qafs By Aan Fatima chapter 2 download complete urdu novel 2024 html”

Leave a Comment

Your email address will not be published.