Subh no ka mausam by Jiya Qureshi Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میری بیوی کو اس طرح اغواء کرانے کا سبب؟”وہ بنا کسی تکلف اور آداب کے آغا جان سے مخاطب تھا۔لہجہ خاصا تلخی لیے ہوئے تھا۔
“سبب تم خوب جانتے ہو جہان خان۔تمہارے جرائم کی فہرست کم نہ تھی کہ تم نے اس میں ایک اور اضافہ کیا ہے۔”
“تو میرے جرائم کا حساب مجھ سے بےباک کرنا تھا میری بیوی کو درمیان میں کیوں لایا گیا۔”
ایک قدم آگے بڑھاتا وہ اپنے باپ کے عین سامنے آ کھڑا ہوا تھا۔
“تمہیں کیا لگا تھا جہان۔۔۔؟تم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہو۔تم بھول گئے کہ ہم اپنے مجرموں کا پیچھا قبر تک کرتے ہیں۔”
حاکم نے شدید غیض سے اس کا کالر پکڑ کر کھینچا تھا۔
“کیا آفریدی قبیلہ اتنا کمزور ہوچکا ہے آغا جان کہ عورتوں کو مہرہ بنانے لگا ہے۔”
ایک جھٹکے سے کالر چھڑاتا وہ آغا جان کے سامنے آ کھڑا ہوا۔لہجہ استہزائیہ تھا۔
“تم مت بھولو جہان۔ہمارے گھر کا کتا بھی حسب نسب والا ہوتا ہے۔وہ تمہاری اولاد پیدا کرنے والی ہے۔لڑکا یا لڑکی ہمارا خون ہوگا۔لے کر اسے چلتا کرو۔”
کروفر سے بولتے وہ آگے بڑھ گئے تھے۔
“آپ نے بجا فرما آغا جان؟ہمارے گھر کا کتا بھی حسب نسب والا ہوتا ہے تو پھر مجھے یہ بتائیے کہ یوسف جیسے کم نسب سے آپ نے اپنی بیٹی رومیصہ خان آفریدی کی شادی کیونکر ہونے دی تھی۔”
وہ جرح کرنے کے موڈ میں تھا۔
“میری بیوی شانزے بھی رومیصہ خان کی بیٹی اور آپکی نواسی ہے۔اب بھی آپ چاہیں گے کہ میں آپ کی نواسی کو طلاق دے دوں؟وہ طنزیہ لب و لہجے میں سراپا سوال تھا۔

Subh no ka mausam by Jiya Qureshi

Leave a Comment

Your email address will not be published.