Tum ko paa liya by sidra ijaz download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مجھے ابھی اسی وقت نیچے اتاردیں ورنہ۔۔۔ورنہ میں نیچے کود جاؤں گی سنا آپ نے۔”وہ اس قدر جارحانہ لہجے میں بولی تھی کہ ولید نے گاڑی ایک کونے میں روک دی۔گاڑی روک کر اب وہ براہراست دیا کو دیکھنے لگا تھا۔دیا نے گھبرا کر نظریں ہی جھکالیں۔
“آپ۔۔۔آپ پلیز گاڑی چلائیں۔”منمنا کر اس کے لبوں سے یہی ادا ہوا تھا۔
“سوچ لو؟چلاؤں یا روک دوں؟”اسے بھرپور نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا تھا میک اپ سے پاک چہرہ بولتے ہوئے جب اس کے کان میں لٹکتا جھمکا اس کے جھمکے کا موتی ہلتا تو ولی کو اپنا دل ڈولتا ہوا محسوس ہوتا۔
“پہلی نظر کی محبت پہ یقین رکھتی ہو؟”دیا نے الجھ کر اسے دیکھا۔
“وہ ہوئی ہے مجھے تم سے۔”دیا کی ٹھوڑی کو محبت سے چھو کر وہ بولا تھا۔وہ ایکدم دیا کی جانب جھکا تھا۔دیا نے ہوش میں لوٹتے اسے دھکا دیا۔اس کے نازک ہاتھوں سے وہ لمبا چوڑا وجود ذرا بھی ہلا تو نہ تھا ہاں حواسوں میں آتے ہی وہ پیچھے ضرور ہوگیا تھا۔
“آپ۔۔آپ ایک فلرٹی اور گناہ گار انسان ہیں۔”آنسوؤں میں بھیگی آواز پر ولی نے چونک کر اسے دیکھا تھا۔
“آپ کی وجہ سے میرے ساتھ۔زبر۔۔۔زبردستی ہوئی۔یہ۔۔یہ نکاح میری مرضی کے خلاف ہوا ہے میں آپ سے نکاح پہ راضی نہیں تھی کیونکہ آپ مجھے پسند نہیں تھے۔”ولی کی پیشانی پہ شکنیں نمودار ہوئیں۔
“کیا آپ مجھے بتانا پسند کریں گی کہ آپ کو میں کیوں پسند نہیں۔”روکھے سے لہجے میں وہ تم سے آپ تک کا سفر طے کرگیا تھا۔وہ ولی حسن جسے آج کل آئیڈلائز کیا جارہا تھا اس کی بیوی اس کے منہ پہ کہ رہی تھی کہ وہ اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہے۔

Tum ko paa liya by sidra ijaz

Leave a Comment

Your email address will not be published.