Tum kon piya by nida Ali complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کتنی جانیں ہیں تمہاری۔لگے ہاتھوں یہ بھی بتادو۔سیمل نے ہاتھ میں تھاما برش ذور سے ٹیبل پہ پٹخا تھا نجانے کیوں غصہ آگیا تھا۔”صیام نے گردن اٹھا کر اس کی جانب دیکھا۔
صاف چھپتے بھی نہیں۔سامنے آتے بھی نہیں۔کی عملی تفسیر بنے وہ سامنے کھڑی تھی۔
“ہوں۔ایک۔۔۔دو۔۔۔تین۔۔پوری تین جانیں ہیں میری۔ویسے مجھے کچھ کچھ جلنے کی بو آرہی ہے۔”کچھ چولہے پہ چڑھا کر آئی تھی کیا۔معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے سیمل کو دیکھا ناجانے کیوں اب اسے تنگ کرتے مزہ آنے لگا۔
“میں کیوں جلنے لگوں۔جلتی ہے میری جوتی۔میری طرف سے جاؤ بھاڑ میں،تین بناؤ یا تین سو بناؤ میری بلا سے۔”وہ تن فن کرتی اس کے پاس سے گزرتی باہر جانے لگی جب بےاختیار ہنستے ہوئے صیام نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا۔
“قسم سے آج پکی میری بیوی لگ رہی ہو،لڑتی جھگڑتی لڑاکا بلی”۔صیام نے اسے بازو کے گھیرے میں لیتے ہوئے کہا جب وہ بھڑک اٹھی۔
“ہٹو پرے تم مرد ہوتے ہی مطلب پرست ہو۔ایک چھوڑی دوسری پکڑلی۔دوسری سے دل بھرگیا تو تیسری پکڑلی۔شبڑبڑاتے ہوئے صیام کا ہاتھ ذور سے جھٹکا تھا۔صیام نے اس کا رخ اپنی طرف موڑا۔
“تمہاری نظر میں مرد ایسے ہوتے ہیں تو میں ان مردوں میں سے نہیں ہوں سیمل،میری زندگی میں تم آئی ہو جو پہلی ہو اور آخری بھی۔۔۔تم آئی ہو اور تم ہی رہو گی۔”دونوں ہاتھوں میں اس کا چہرہ تھامے وہ سنجیدگی سے بولا تھا۔
“ہاں تو اس رات نازو نازو ایسے کررہے تھے جیسے ناجانے کب سے بچپھڑے بیٹھے ہیں محترمہ سے۔”ذور زور سے بولتی وہ اس کا ہاتھ جھٹکتی اٹھ گئی۔

Tum kon piya by nida Ali

Leave a Comment

Your email address will not be published.