Tumhare sang rehna chahti hoon By shaheen sajjad Download complete urdu novel 2026 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

Sneakpeak

“میں جانتا ہوں کہ یہ نکاح محض حلالہ کے طور پہ کیا گیا ہے اور آپ یہاں میرے پاس میرے دوست کی امانت ہیں،لہٰذا میری طرف بالکل بےفکر ہوجائیں۔۔۔”
یہ وقت شرجیل کیلئے بھاری تھا،بےشک یہ شادی پیپر میرج تھی۔لیکن اس کا قاتل روپ،یہ سجی ہوئی سیج،یہ خوابناک ماحول،یہ سب تو آن پیپر نہیں تھا۔اس حسین رات کے فسوں سے نظریں چرانا شرجیل کو مشکل ترین امر لگ رہا تھا۔
“کہاں پهسا دیا تو نے خیال احمد،بڑا خوار کرے گی تیری دوستی،خود تو بھاگ گئے مجھے لیکر مروا دیا۔۔”
عائلہ سادہ کاٹن کا سوٹ پہن کر باہر نکلی تھی،اسے خود بھی رات شرجیل کے ساتھ کمرے میں رہتے شرم محسوس ہورہی تھی،مگر کیا کرتی وه الگ کمرے میں بھی تو نہیں رہ سکتی تھی۔
“آپ آرام سے سوجائیں۔۔”
شرجیل واش روم کی طرف بڑھتے ہوئے بولا۔
وه کمرے کے بیچ و بیچ کھڑی تھی آخر کہاں جائے۔آخر اس نے بیڈ سے تکیہ اٹھایا اور صوفے کی طرف بڑھ گئی۔
شرجیل باہر نکلا اسے صوفے پر تکیہ رکھتا دیکھ حیران ہوا اور آگے بڑھا۔
“ارے! یہ آپ کیا کر رہی ہیں،آپ میری مہمان ہیں،آپ بیڈ پر ایزی ہوکر سوجائیں میں یہاں صوفے پر سوجاؤں گا،پلیز۔۔”
شرجیل نے اسے بیڈ کی طرف موڑا اور خود صوفے پر جاكر بیٹھ گیا۔
“عائلہ! آپ پلیز بےخوف ہوکر سوجائیں،میں خائن نہیں ہوں،”اس نے اس کی آنکھوں میں تردد دیکھ لیا تھا۔عائلہ شرمندہ ہوئی۔
“سوری شرجیل۔ہم دونوں نے آپ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔۔”اسے واقعی شرجیل پر ترس آیا تھا۔
“کوئی بات نہیں،دوست ہی دوست کے کام آتے ہیں۔آپ آرام سے سوجائیں،میں بھی تھکا ہوا ہوں اور آرام کرنا چاہتا ہوں۔۔”
اس نے تکیہ درست کیا اور پھر کچھ یاد آنے پر چونکا۔
“سوری! اس شادی کے بھی کچھ تقاضے ہیں جنهیں دنیا داری کیلئے نبهانا پڑے گا،یہ آپ کی منہ دکھائی کا تحفہ۔صبح عروسہ اور ندا لازماً آپ سے پوچھیں گی۔”
اس نے ایک ڈبیہ خاموشی سے اس کی جانب بڑھائی۔عائلہ نے خاموشی سے تھام لی،کھول کر دیکھا تو خوبصورت سی رنگ تھی۔اس نے اسے پہن لیا،واقعی دنیاداری تو نبهانی تھی۔
پھر وه دونوں ہی خاموشی سے اپنے اپنے ٹھکانوں کی طرف بڑھے اور یوں پرفسوں رات ان کے برف جذبوں کو چھوئے بغیر ہی گزر گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.