Wareya By Qanita Khadija|Episode 1|online reading novel|best urdu novels 2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
wareya,written by qanita khadija,indian couple based,social romantic novel,full of suspense and thrill and fun.

Sneak peak

دنیا ساری چھڈ کے چلیا
تیریاں راواں تیری گلیاں
تیرے صدقے سب میں واریا
جس دن سے تو سانوں ملیا
میں تیرے پیچھے پیچھے تڑیا
تیرے صدقے سب میں واریا

“ریما!” سٹوڈیو میں گانا ریکارڈ کروائے وہ باہر نکلا تو اسے دیکھ کر مسکرایا۔
آج اس کے چہرے پر ایک عجیب سا سکون، آنکھوں میں عجب خوشی تھی۔
“آزادی مبارک ہو دوست” ریما کی مسکراہٹ اسکی مسکان دیکھ کر تیز ہوئی۔
سر کو خم دیے یش نے اس کی مبارکباد کو وصول کیا تھا۔
“کیا بات ہے آج بہت خوش نظر آرہے ہو؟۔۔ یہ خوشی صرف کیس جیتنے کی تو نہیں ہے۔۔۔” اس کے ساتھ سٹوڈیو سے باہر نکلے ریما نے سوال کیا۔
یش کے لبوں کی مسکان مزید گہری ہوگئی تھی۔

“یاد ہے ریما تم نے ایک بار ایک سوال کیا تھا مجھ سے۔۔۔ کیا تم وہ سوال دوبارہ دوہرا سکتی ہو؟” ساحل ریت پر ننگے پاؤں چلتے وہ ریما سے بولا۔
ان کے گارڈز کچھ فاصلے پر کھڑے آس پاس نگاہیں ٹکائے ہوئے تھے۔
“ہمیں کیسے معلوم ہوتا ہے کہ ہم کسی سے محبت کرتے ہیں۔۔۔ حالانکہ وہ شخص ہماری زندگی یا نظروں کے سامنے بھی موجود نہ ہو؟۔۔۔ کیسے پتہ چلتا ہے کہ وہی شخص ہماری زندگی کی پزل کا وہ آخری حصہ ہے جو ہمیں مکمل کردے گا؟” سیدھ میں دیکھے ریما نے گہری سانس خارج کیے سوال کیا تھا۔

“آج میں تمہیں تمہارے اس سوال کا جواب دیتا ہوں ریما۔۔۔” یش کھل کر مسکرایا تھا۔
“ہمیں تب پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص ہی ہماری زندگی کی پزل کا وہ کھویا ہوا حصہ ہے جب اس کی یادیں کسی آسیب کی طرح چوبیس سو گھنٹے ہمارے ساتھ رہے۔۔۔ وہ سامنے نہ ہوکر بھی ساتھ رہے۔۔۔ جب اسے سوچوں تو دل میں ایک کھلبلی، ہلچل سی میچ جائے، یہ سوچ ہی کہ اس کا نہ ہونا تمہاری زندگی ختم کردے، تمہاری زندگی میں کچھ نہ رہے۔۔۔ اس کی مسکان کو سوچ کر تم مسکرا اٹھو، اس کی آنکھوں کی نمی تمہارے دل کو بے چین کردے۔۔۔ اس کے چہرے کی شادابی، چہرے کا سکون تمہارے دل کو سکون کی دولت سے مالامال کردے، تمہیں وہ پسند ہو، اسے سوچنا پسند ہو بےحد، بےغرض۔۔۔ میرے نزدیک اسے کہتے ہیں محبت۔۔۔” ایک ایک لفظ ادا کیے اس کی آنکھوں کے سامنے اس پری وِش کا چہرہ لہرایا تھا۔

“کیا تمہیں وہ مل گیا؟” اس کی دلی کیفیت کو بھانپتے ریما نے سوال کیا تھا۔
“کیا؟” یش نے چونک کر سوال کیا۔
“تمہاری زندگی کی پزل کا وہ آخری کھویا حصہ؟” ریما کے سوال پر یش نے مسکرا کر سر نفی میں ہلایا تھا۔
“آخری حصہ کبھی کھوتا نہیں ہے ریما وہ ہر وقت ہماری نظروں کے سامنے ہوتا ہے۔۔۔ بس ہم نادان ہی سمجھ نہیں پاتے۔۔۔” یش کے جواب پر ریما کو چپی لگی تھی۔
اپنے سوالوں کا جواب وہ پاچکی تھی۔

“میں آج سڈنی واپس جارہا ہوں” کچھ دیر کی خاموشی کے بعد یش بولا۔
“ہوں؟” ریما نے چونک کر اسے دیکھا۔
“کبھی واپس نہ آنے کے لیے؟” ریما کے چہرے پر موجود ڈر دیکھ اس نے سر نفی میں ہلایا۔
“اپنی زندگی کی پزل مکمل کرنے جارہا ہوں ریما۔۔۔ واپس آؤں گا مگر اسے لے کر۔۔۔”
ریما نے سکون کی سانس بھری تھی۔

“واپس ضرور آنا یش۔۔۔ زندگی میں بہت سالوں بعد ایک مخلص رشتہ پایا ہے اسے کھونا نہیں چاہتی میں۔۔۔” ریما نے اس کے دونوں ہاتھوں کو تھاما تھا۔
“تھینک یو ریما۔۔۔ تھینک یو فار ایوری تھنگ۔۔۔” یش نے اسے گلے لگایا تھا۔۔۔

wareya_by_qanita_khadija_episode_1_online_reading_web_special_novel_best_urdu_novel_2022

تمام ویب سائٹس والوں کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ ناول کی چوری کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ ناول لاؤنج کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتی ہے۔

All rights reserved to Novelslounge

ناول واریاں کی پہلی قسط پڑھ کر کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی آرا کا اظہار کرنا نا بھولیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.