Wohi ek dareecha e kiran by Maryam aziz complete Urdu novel 2023

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اندر آو سنبل۔”انس نے نرمی سے کہ کر اسے اندر آنے کا راستہ دیا۔وہ گیٹ کے اندر آگئی لیکن آگے نہیں بڑھی۔
“میں یہاں بیٹھنے نہیں آئی بلکہ ایک بات کلئیر کرنے آئی ہوں کہ میں آپ سے شادی نہیں کرنا چاہتی اور چاہتی ہوں کہ آپ یہ بات آئندہ نہ دہرائیں میرے امی ابو کے سامنے کیونکہ میں ان کے سامنے بھی انکار کروں گی لیکن میں ان کی نظر میں برا بن کر انہیں تکلیف نہیں دینا چاہتی۔”
“وجہ پوچھ سکتا ہوں اس انکار کی۔”انس کے چہرے پہ پھیلی سنجیدگی مزید گھمبیر ہوگئی تھی۔
“وجہ کیا آپ کو نہیں پتہ۔کیا کیا تھا تائی جی اور دلاور بھائی نے باجی کے ساتھ۔وہ ان باتوں کو نظر انداز کرچکی ہے یا بھول چکی ہے لیکن میں بلکل برداشت نہیں کرسکتی کہ مجھ پہ کوئی الزام لگے۔”


“کوئی کیوں لگائے گا تم پہ الزام۔”انس نے اسے سمجھانا چاہا۔
“آپ کی امی۔جب آپ میرا نام لیں گے تو یقیناً انہیں اچھا نہیں لگے گا اور وہ بڑا ایشو بنا کر مجھے سارے خاندان میں بدنام کرے گی اور میں ایسا بلکل برداشت نہیں کرسکتی اور ویسے بھی باجی کے دیور کا پرپوزل بھی موجود ہے۔مجھے آپ کی نسبت وہی بہتر لگ رہا ہے۔کم از کم وہ لوگ آپ کی طرح لالچی اور دھوکے باز تو نہیں۔”
اس نے کوئی جواب نہیں دیا تھا مگر اس کے ہونٹ بھینچ گئے تھے۔اسے پتہ تھا کہ سنبل تھوڑا اعتراض ضرور کرے گی لیکن یوں اس کے جذبات کی ناقدری کرے گی۔اس کی محبت پہ کسی اور کو ترجیح دے گی۔یہ اسے بلکل بھی اندازہ نہیں تھا۔وہ چلی گئی تھی لیکن وہ کتنی دیر تک ہل نہ سکا۔

wohi-ek-dareecha-e-kiran-by-Maryam-Aziz-complete-urdu-novels-2023

Leave a Comment

Your email address will not be published.