Ye nao poonam par lgi by lubna jadoon Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اگر تم پکڑی جاتی تو ملازموں کی نظر میں کیا عزت رہ جاتی میری کہ میری بیوی نے اپنے ہی گھر میں چوری کی ہے۔وہ چور ہے۔”
“عیسی میرا اعتبار کریں میں بے قصور ہوں۔”
“ختم ہو چکا تمہارا اعتبار کچھ نہیں رہا تمہارے اور میرے درمیان۔” وہ اسے خود سے الگ کرتے ہوئے بولا۔
“نہیں میں اپ سے بہت محبت کرتی ہوں میرا سب کچھ اپ ہے۔”وہ روتی رہی مگر وہ جا چکا تھا۔
“آدھے گھنٹے بعد ہی لوٹ ایا اور ساڑھے دروازے لاک کرنے لگا وہ پھٹی پھٹی نظروں سے اس کی حرکات دیکھ رہی تھی۔
“چلو۔”وہ اخر میں اس کی طرف مڑا تو وہ سہم کے خود میں سمٹ گئی۔
“کہاں؟ میں کہیں نہیں جاؤں گی۔”وہ سر نفی میں ہلاتے ہوئے بولی تو عیسی نے سختی سے پکڑ کر اسے کھینچا۔
“چلو ارام سے۔”
“نہیں میں کہیں نہیں جاؤں گی مجھے خود سے دور نہ کرو۔میں اپنے گھر کے بغیر مر جاؤں گی۔خدا کے لیے مجھے چھوڑ دو۔” وہ منتیں کرنے لگی۔
“چھوڑ ہی تو رہا ہوں۔” عیسی کی انکھیں سرخ انگاڑا ہو رہی تھی۔
“مجھے خود سے جدا نہ کرو میں مر جاؤں گی۔” وہ روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر بولی۔
“بند کرو یہ ڈرامے بازی۔”وہ اسے گھسیٹتا ہوا گاڑی تک لایا اور دروازہ کھول کے اندر دھکا دیا۔خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور فل سپیڈ پہ گاڑی چھوڑ دی۔
“سارے راستے وہ تڑپتی رہی اسے اعتبار دلاتی رہی مگر وہ پتھر کے بت کی منند گم سم تھا۔گاڑی رکی تو سامنے زنائشہ کے گھر کا گیٹ تھا۔
“جاؤ تمہارا گھر اگیا۔”وہ خود بھی بکھر گیا تھا اس فیصلے پر۔
“میرا گھر یہ تو نہیں ہے۔”وہ کھوئی کھوئی بولی۔
“تمہیں بہت جلد ڈائیورس پیپر مل جائیں گے جاؤ مجھے واپسی کا سفر بھی کرنا ہے۔”وہ سنگ دلی سے بولا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.