Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija// Epi 12// Online Reading Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“میری بیٹی کہاں ہے؟” غصہ دبائے سوال کیا۔
“کون سی بیٹی؟” شمع نے حیرانگی سے پوچھا۔
“فضول بکواس نہیں۔۔۔ میری بیٹی کہاں ہے؟” سکندر انگلی اٹھائے بالکل قریب ہوئے تھے شمع کے۔
“کون؟۔۔۔ نیناں؟ وہ تو اس کا کل ٹیسٹ ہے اس کی تیاری کررہی ہے۔۔۔ یا پھر مینوں؟ وہ بھی کمرے میں ہے۔۔۔”
“ان کی بات نہیں کررہا میں!” سکندر دھاڑے۔
“غالباً یہی دو بیٹیاں ہے تمہاری۔۔۔ اب ان کا نہیں پوچھ رہے تو کس کا پوچھ رہے ہو؟” شمع کے انجان بننے پر سکندر کا پارہ بڑھتا جارہا تھا۔
“ان دونوں کی بات نہیں کررہا ہوں میں شمع۔۔۔”
“تو کون؟”
“ہماری بیٹی کا پوچھ رہا ہوں۔۔۔تمہاری کوکھ سے پیدا ہوئی ہماری اولاد کے بارے میں پوچھ رہا ہوں میں!” غصے سے سکندر کی آواز اونچی ہوئی۔
“آواز دھیمی رکھیئے آپ کی بیٹیوں نے سن لیا تو مزید بدگمان نہ ہوجائے آپ سے۔۔۔”
“خدا کیے لیے شمع مجھے بتاؤ میری بیٹی کہاں ہے؟” سکندر کی آواز دھیمی پڑگئی تھی۔
“تمہاری نہیں میری بیٹی۔۔۔” شمع نے تصیح کی۔
“پلیز۔۔۔”
“وہی ہے جہاں سےتم مجھے لائے تھے۔۔۔” سکندر کے کچھ بولنے سے پہلے ہی وہ بتاچکی تھی۔
سکندر کی آنکھیں خوف سے پھیلی ۔۔۔ جس بات کا ڈر تھا وہی ہوا۔

Zindan-e-Mohabbat by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.