Muhabbat zindagi hai By Rashida Riffat download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“فور گاڈ سیک اماں۔آپ اپنی رونی صورت والی بھانجی کو میرے پلے باندھنا چاہ رہی ہیں۔”حارث کو ماں کی بات سن کر گویا کرنٹ لگا تھا۔
“بس مجھے اسی چیز کا خدشہ تھا اسی لیے اتنے دن سے یہ خواہش اپنے دل میں دبا رکھی تھی۔سمجھاؤ اپنے بھائی کو ہانیہ سے اچھی لڑکی اور کہاں ملے گی اسے۔”اماں نے بیٹے کو ناراضگی سے دیکھا تھا۔
“ہاں اور کیا حارث بتاؤ تو صحیح کیا کمی ہے ہانیہ میں شکل و صورت لاکھوں میں ایک۔پڑھی لکھی۔سیدھی سادھی بھولی بھالی اور سب سے بڑھ کر ہماری اپنی۔”افشاں آپا تو ہتھیلی پر سرسوں جمانے کے چکر میں تھی۔
“کمال کرتی ہیں آپا آپ میں کہہ رہا ہوں مجھے ہانیہ پسند نہیں اس اممیچور لڑکی سے مجھے ہرگز شادی نہیں کرنی۔کوئی ڈھنگ کی لڑکی ڈھونڈنی ہے تو ڈھونڈیں ورنہ یہ کام میں خود کر لوں گا۔” حارث کو غصہ ہی آگیا۔اس کی زندگی کا سب سے اہم معاملہ اور اس کی رائے کو کوئی اہمیت دینے کو ہی تیار نہ تھا۔
“اچھا خفا کیوں ہوتے ہو بتاؤ تو سہی کیا کمی ہے ہانیہ میں۔ تمہیں وہ کیوں اچھی نہیں لگتی۔”عینی آپا نے اسے پچکار کر پوچھا۔
“میں نے جب بھی اسے دیکھا ہے روتے ہوئے ہی دیکھا ہے میرے لیے کیا وہی رونے دھونے والی لڑکی رہ گئی ہے۔”اس نے بگڑ کر پوچھا۔
“تم اس کے معروضی حالات تو دیکھو ماں باپ سر پر ہیں نہیں بھائی بھابھی اپنی زندگیوں میں مگن۔یہاں اماں کے پاس آکر وہ اپنا جی ہلکا کر لیتی ہے ورنہ ایسی بات تھوڑی ہے کہ وہ ہر وقت روتی دھوتی رہتی ہے۔”فشاں آپا نے بھی لاڈلے بھائی کو بہت پیار سے سمجھایا تھا۔
“کوئی اور بات کریں آپا جب میں نے کہہ دیا نہیں تو بس نہیں۔”اس نے اکتا کر ان کی بات کاٹی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.