Sirf Tumhara By Salma gull download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم گھر کیوں نہیں آرہی۔”
“گھر۔کس کے گھر۔تمہارے۔سکندر لغاری کے یا پھر تانیہ لغاری کے گھر۔”مسکراتے ہوئے اس نے طنزیہ استفسار کیا تھا۔
“اپنے گھر۔”اس نے اہستگی سے کہتے ہوئے اس کے طنز کو درخور اعتنا جانا تھا۔
“اوہ اپنے گھر۔۔ اپنے گھر تو میں روز جاتی ہوں سفیان۔” اس نے اپنے گھر پر خاصا زور دیا تھا۔کچھ دیر بعد بھی میں وہیں جا رہی ہوں تم کس گھر کی بات کر رہے ہو۔گو وہ سنجیدہ تھی مگر اس کی آنکھوں کا استہزاء وہ اچھی طرح دیکھ رہا تھا لب بھینیچے ہوئے فورا مسکرایا تھا۔
“اور پلیز سفیان تمہارے منہ سے شیرینی میں ڈوبے ہوئے الفاظ کچھ سوٹ نہیں کر رہے میرے خیال میں تمہارا پرانا والا انداز زیادہ بہتر ہے اور تمہیں ضرورت ہی کیا ہے اپنی انا کو ٹھیس پہنچانے کی خواہ مخواہ میں۔”
“ٹھیک کہہ رہی ہو تم کچھ لوگوں کو پیار بھری زبان سمجھنے میں دقت ہوتی ہے۔خیر تمہاری طبیعت اب کیسی ہیں۔”
“کیا تم میری طبیعت کا پوچھنے ائے ہو۔”
“مجھے تو مام نے بھیجا تھا یہ دیکھنے کہ ان کی بیٹی کس حال میں ہے۔اتنے دنوں سے گھر کیوں نہیں آئی۔ ماں ہے نہ پریشان تو ہوگی ہی۔”
اسے زچ کرنے کی باری اب اس کی تھی۔
“آج میرے حیرت زدہ ہونے کا دن ہے میرے لیے کوئی پریشان ہو رہا ہے کسی کو فکر ہو رہی ہے۔تعجب ہے تمہاری مام کو پچھلے ڈھائی ماہ میں میری فکر نہیں ہوئی تو آج کیوں پریشان ہو رہی ہیں وہ۔” وہ بھی لائبہ تھی۔ زیادہ دیر تک کسی کو خاطر میں نہیں لاتی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *