Ek thi zainab by shahid Ali complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم نے اپنی اصلیت دکھادی۔اپنے بچے کے پیدا ہونے سے پہلے اسے مارنے کی کامیاب کوشش کی ہے تم نے۔تم لاکھ پیار جتاؤ لیکن تم ہو تو اس کی سوتیلی ماں اور آج تم نے سوتیلے پن کی اس جلن کو ظاہر کر ہی دیا۔اگر آج میرے بیٹے کو کچھ ہوگیا تو آج میں تمہیں بھی زندہ نہیں چھوڑوں گا سمجھیں۔”طاہر,ہاری کو اس کی گود سے جھپٹتے ہوئے غرایا۔وہ اس الزام پہ سن ہوکر رہ گئی اور ابا جی خاموش تماشائی بنے اسے دیکھتے رہے۔وہ ایکدم چونکی۔
“زینب تم یہ سب کیوں کررہی ہو ہادی تمہارے ساتھ جانا چاہتا ہے تو لے جاؤ اسے۔”اس نے اس کے رویے کے محرک سے قصداً چشم پوشی کی۔اس کی اس بات سے زینب کے چہرے پہ غصے کے تاثرات نمودار ہوئے۔
“آپ کو نہیں پتہ کہ میں یہ سب کیوں کررہی ہوں۔”اس نے طنز کیا۔
“تم ماں ہو اس کی۔”طاہر نے اس کی بات کو نظر انداز کرکے صلح جو انداز اپنایا۔اس کے گویا تلووں سے لگی سر پہ بجھی تھی۔
“ماں کے ساتھ سوتیلی بھی لگائیے۔سوتیلی ماں ہوں میں ہادی کی۔یہ صرف آپ کا بیٹا ہے۔میں پاگل تھی جو خود کو اس کی ماں سمجھتی رہی تھی۔میں نہیں جانتی تھی کہ آپ جیسے لوگ ماں کے رشتے کو بھی سگے اور سوتیلے رشتوں پہ جانچتے ہو۔مجھے تو کبھی احساس ہی نہیں ہوا کہ میں اس کی سوتیلی ماں ہوں لیکن آپ تو شاید اول روز سے یہ خدشہ دل میں بٹھائے بیٹھے تھے۔اس لیے اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہادی کو اب خود سے ذیادہ قریب نہیں ہونے دوں گی۔پر میں کیا کروں؟جب بھی وہ مجھے ماما کہ کر پکارتا ہے تو میں پھر اس کی ماں بن جاتی ہوں۔”
“لیکن اب میں یہ کوشش ضرور کرتی ہوں کہ جب آپ موجود ہو تو یہ ذیادہ سے ذیادہ وقت آپ کے سامنے رہے تاکہ اگر اب دوبارہ ایسی کوئی بات ہو تو اس کا الزام اس کی سوتیلی ماں پر نہ آئے۔”اس نے سوتیلی پہ ذور دے کر کہا۔

Ek thi zainab by Shahid Ali

Leave a Comment

Your email address will not be published.