neeli ankhon k hisar me hai by sadia abid complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“باطشہ۔”وہ دھاڑے تھے۔
“آپ کے چلانے سے اصلیت مٹ نہیں سکتی۔ثبوت چاہیے آپ کو اپنے گناہ کا تو میں دیتی ہوں۔”اس نے بیڈ پہ رکھے ہینڈ بیگ میں سے کچھ تصاویر نکال کر اس کے منہ پہ ماری تھی۔
شاید۔کچھ یاد آ ہی گیا ہو اور اس لڑکی کو بھول گئے جو دو سالوں سے آپ کی منظور نظر ہے۔اس نے چند اخبار اس کی آنکھوں کے سامنے لہرائے تھے۔
“یہ سب جھوٹ۔۔۔”
“آپ تو یہی کہے گے مگر کیا ان تصویروں کو جھٹلا سکتے ہیں۔گیارہ مئی کی وہ دوپہر جب آپ نے ایک لڑکی کو اغواء کیا اور اس کے باپ پر ہمدردیوں کے خزانے لٹاتے ہوئے اسے اس کے گھر پہنچادیا اپنی نفسانی خواہشات کو پورا تو کر نہیں سکتے تھے اس لیے محض ایک جسم کی خاطر۔۔اپنی حوس مٹانے کیلیے اسے اپنی بیوی۔۔۔”
تڑاخ۔۔۔!
“میں خاموش تھا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تم چاہو گی کہو گی جیسے چاہو گی میری تذلیل کرو گی۔میرے کردار پہ انگلی اٹھاؤ گی۔”انہوں نے لگاتار تین طمانچے اس کے منہ پہ مارے تھے اور کب سے قائم ضبط جواب دے گیا تھا۔
“جی میں تو آتا ہے باطشہ زمان کہ تمہارا ہر الزام سچ کرکے دکھاؤں مگر نہیں باطشہ زمان نہیں۔میرا خاندانی لہجہ۔میری ماں کی تربیت اور میرے دودھ کی تاثیر مجھے اس گھٹیا فعل سے روکے ہوئے ہیں۔ورنہ آج تمہیں اپنا ہر گھناؤنا روپ بہت اچھے سے دکھاتا۔بتاتا کہ مجھے تمہارے جسم کی کتنی چاہ ہے۔”

neeli ankhon k hisar me hai by sadia abid

Leave a Comment

Your email address will not be published.