Nahi door baharo k qadam by nighat Abdullah download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کوئی بھائی نہیں ہے تمہارا سمجھیں۔ میں جو کہتی ہوں وہ کرو اس کے سامنے بڑی آپا بننے کی ضرورت نہیں ہے عمر میں تو اس سے چھوٹی ہی ہو۔” اس بار اماں نے ڈانٹ کر کہا تو وہ کچھ خائف سی ہو کر بولی۔
“اور وہ جو سارا سے محبت کرتا ہے۔”
“ہے اللہ ساری باولی لڑکیاں میرے ہی گھر میں پیدا ہونی تھی۔” اماں نے اپنا سر پیٹا پھر کہنے لگی۔
“اے بی بی مرد کبھی محبت نہیں کرتا نہ کسی ایک کا ہو کر رہتا ہے اور اسے اپنے گھر میں ایک بیوی چاہیے ہوتی ہے اور وہ کوئی بھی ہو تم اگر سعد کی آپا جان بننے کی بجائے اسے بڑا مان لو تو پھر دیکھو وہ کیسے سارہ کے پاس جاتا ہے۔”
“پتا نہیں اماں آپ کیا کہ رہی ہیں۔”وہ آنسو پونچھتے ہوئے منمنائی۔
“کوئی فارسی نہیں بول رہی میں۔ ٹھیک ہے تم نہ سمجھو میں اب تمہاری ساس کے ساتھ صاف لفظوں میں بات کروں گی۔”اماں نے اس کی طرف سے مایوس ہو کر کہا تو وہ پریشان ہو گئی۔
“نہیں اماں خدا کے لیے آپ میری ساس سے کچھ نہیں کہیے گا میں خود کوشش کروں گی۔”
“کیا کوشش کرو گی۔”
“وہ سعدی کو۔میرا مطلب ہے اسے سارہ کے پاس نہیں جانے دوں گی اور کہوں گی کہ مومی کا باپ صرف وہی بن سکتا ہے۔”وہ رک رک کر بول رہی تھی۔
“ہاں مومی کا باپ وہی بن سکتا ہے۔”اماں کو اس کے سمجھ جانے پہ اطمینان ہوا۔

Nahi door baharo k qadam by nighat Abdullah

Leave a Comment

Your email address will not be published.