Lambi Hain Ghaam Ki Shaam Episode 2 by Qanita Khadija download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آگئے جناب سیر سپاٹے کیے؟” وہ لاؤنج میں داخل ہی ہوا تھا کہ شمشاد قریشی کی طنزیہ آواز کانوں سے ٹکڑائی۔

“اکیڈمی سے آرہا ہوں میں” سر جھکائے دھیمی آواز میں اس نے جواب دیا۔

“اس لڑکی کو کیا پکڑایا تھا تم نے؟” دونوں بازوؤں سینے پر باندھے انہوں نے آگے بڑھ کر سوال کیا۔

“امید کی طبیعت نہیں ٹھیک، تو اس کے لیے نوٹس بنائے تھے، ایگزامز میں آسانی رہے گی” اس نے جھوٹ نہیں بولا۔

شمشاد قریشی کا بھاری ہاتھ اس کے گال پر نشان چھوڑ چکا تھا۔
“امید!امید!امید! میں تھک چکا ہوں اس لڑکی کا نام سن سن کر۔۔۔آخر لگتی کیا ہے وہ تمہاری جو اس کے لیے اس قدر فکرمند ہوئے جارہے ہو؟” وہ اس کا گریبان تھامے اونچی آواز میں دھاڑے۔

“امید دوست ہے میری۔۔۔”

“بسسس! اب ایک اور بار اس زبان سے اس لڑکی کا نام نکلا تو زبان گدی سے کھینچ نکالوں گا، جاؤ دفع ہوجاؤ اپنے کمرے میں۔۔۔اس سے پہلے کہ میں اپنا آپ کھو دوں!”

اس کی بات کاٹتے وہ درشتگی سے چلائے۔

پارس جلدی سے سیڑھیوں کی جانب بڑھا۔

“ایک بات یاد رکھنا اگر تمہاری اس بےوقوفی کی وجہ سے اس لڑکی کے نمبر تم سے زیادہ آئے تو تمہیں زندہ زمین میں گاڑھ ڈالوں گا میں”

اس پیچھے سے تنبیہ کرنا نہیں بھولے تھے، ان کی دھمکی پر پارس کے پورے وجود میں سنسنی خیز لہر دوڑ اٹھی۔

Lambi Hain Ghaam Ki Shaam by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.