Ab to yeh zindagi muskurai by Shazia mustafa download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“محترمہ زبان سنبھال کر میں نے اپ کو گرنے سے بچایا ہے چھوا نہیں ہے۔”
“شٹ اپ خود ہی ٹکراتے ہیں آپ مرد بہت شوق ہوتا ہے آپ کو لڑکیوں کو بہانے سے چھونے کا۔”اس کے لہجے میں بسا زہر یہ سب پچھلے واقعے کی تو شبیہہ تھی جو ہر مرد کو دہشت گرد سمجھتی تھی۔
“ہیلو محترمہ میں ایسا بالکل نہیں ہوں ملک کا محافظ ہوں ہر شہری کی عزت ہمارے لیے قیمتی ہے۔” اس کے بھی دماغ پڑ ہی جا لگی۔
“اونہہ۔ملک کے محافظ آپ محافظ ہی تو لٹیرے ہی ہوتے ہیں۔”اتنے میں شہوار آگئی۔نیلفر کا ایسا غضبناک انداز اور اروان سے الجھنا وہ تو گھبرا ہی گئیں۔
“دیکھیے مس آپ بہت غلط بات کر رہی ہیں۔”وہ پھر بھی تحمل سے بولا۔
“آپ کو میں ٹھیک ہی بات کر رہی ہوں اپ سب لٹیرے ہوتے ہیں درندہ ہوتے ہیں۔” وہ تو بالکل ہی حواسوں سے باہر ہو گئی۔اتنے میں پورے گھر میں ہی شور مچ گیا۔
“آپی اپ اپنی نند کے دماغ کا علاج کروائیے یہ ہر ایک کو کچھ بھی بول دیتی ہیں۔”اسے غصہ بھی بہت آرہا تھا وہ بھناتا ہوا باہر نکل گیا۔
“اروان تمہیں پتہ ہے نا وہ کس شاک سے گزری ہے پلیز میرے بھائی تم ناراض نہیں ہونا۔”شہوار اس سے معذرت کر رہی تھی۔
“اس کا ایک ہی حل ہے آپ اپمی نند کی شادی کر دیں ورنہ آپ کے لیے بہت مسئلہ ہوگا۔”اس نے خاصی سنجیدگی سے مشورہ دیا وہ لان میں ہی چیر پر بیٹھا تھا سب سے الگ تھلگ۔
“شادی کے نام سے ہی چڑتی ہے۔”وہ افسردگی سے گویا ہوئی۔
“پھر تو اپ کی نند کی دماغی حالت کبھی نہیں ٹھیک ہوگی۔”وہ یہ کہہ کر اٹھ گیا۔شہوار نے جاتے ہوئے اس کی چوڑی پشت کو دیکھا جیسے وہ ان کو سوچ کا ایک سرا تھما گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.