Mujhe chahat tumhari hai by Sabas gull download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کیا ہو گیا ہے تمہیں میرے ساتھ ہنی مون پہ جا کر اپنا مذاق اڑواؤ گی تم۔لوگ کہیں گے کہ باپ بیٹی سیر کر رہے ہیں۔”
“شٹ اپ۔”رابیل کو پہلی بار اس کی بات پر اتنا غصہ ایا تھا۔عیسی اس کے اس شدید رد عمل پر بھونچکا رہ گیا۔
“اگر اتنا ہی احساس ہے اپ کو تو ختم کر دیں یہ بندھن کو اگر اپ کو میرے ساتھ کہیں بھی انے جانے میں پرابلم ہوتی ہے۔شرمندگی محسوس ہوتی ہے آپ میرے ساتھ کہیں بھی جانا نہیں چاہتے تو مجھے جانے کے طلاق دے دے مجھے۔”
“تم واقعی مجھے چھوڑ کر جانا چاہتی ہو۔”
“آپ جانتے ہیں میں ایسا کیوں کہہ رہی ہوں۔”عیسی کے چہرے پر پھیلتی مایوسی افسردگی اور بے چینی واضح محسوس کی تھی۔
“چلو جاتے ہوئے بھی تم بہت کچھ اپنے ساتھ لے جاؤ گے خسارے میں نہیں رہو گی تم۔”عیسی کا لہجہ تھکا ہوا سا تھا۔
“نہیں میں نے کہا تھا نا کہ میں خالی ہاتھ جاؤں گی۔”رابیل ٹھٹکی کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہے اور پھر اس کا دھیان حق مہر کے رقم کی طرف گیا تھا اور وہ اس کی بات سمجھ گئی۔
“حق مہر کے پچاس لاکھ میں آپ کو لٹا رہی ہوں یہ چیک رکھ لیجیے۔ مجھے اس رقم کی نہیں آپ کی چاہت تھی۔آپ کی چاہت درکار تھی۔ رابیل نے دراز میں سے چیک بک نکالی اور اپنے دستخط کر کے چیک اس کی جانب بڑھا دیا۔
“میں دی ہوئی چیزیں واپس نہیں لیتا۔”عیسی نے چیک اس سے لے کر پھاڑ کر پھینک دیا۔
“لیکن میں کوئی چیز نہیں ہوں عیسی میں جیتی جاگتی انسان ہوں میں اپ کی ملکیت یا پراپرٹی نہیں ہوں بیوی ہوں اپ کی۔آپ کا ساتھ چاہتی ہوں۔ چاہت بھرا ساتھ۔جب اپ نے مجھے سب کچھ دیا ہے تو اپنی چاہت اور محبت کیوں نہیں دے سکتے۔” رابیل بولتے بولتی رو پڑی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.