Aitraaf by nighat seema download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“فرہاد بھائی نے لیلی بھابھی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرلی۔کوئی کمی کوئی خلاء ہوگا ان میں۔۔”دوسری لڑکی کہ رہی تھی۔
“کمی کیسی لیلی بھابھی پرفیکٹ ہیں۔دراصل آج کل ٹرینڈ چل نکلا ہے دوسری شادی کا۔یوں سمجھ لو فیشن میں ان ہے آج کل۔”
لہجے میں ہلکا سا تمسخر تھا لیکن آواز بےحد خوبصورت تھی۔
“نہیں یار محض فیشن کیلیے تو بندہ گھر نہیں اجاڑتا۔کہی کوئی کمی ہوتی ہے۔۔کوئی خلاء۔۔کوئی مایوسی۔۔شاید فرہاد بھائی جو ان سے چاہتے تھے وہ لیلی بھابھی انہیں نہیں دے سکی ہونگی۔۔”
نہایت ٹھہرا ٹھہرا نرم لہجہ یوں جیسے۔۔۔
میں ابھی کوئی تشبیہہ سوچ ہی رہا تھا کہ دوسری لڑکی نے تیز لہجے میں کہا۔لہجے کی تندہی نے آواز کی خوبصورتی کو ماند کردیا تھا۔
“یہ تم اس لیے کہ رہی ہو کیونکہ تم ان میرڈ ہو۔تمہیں اس کی فکر نہیں ہے کہ تمہارا شوہر دوسری شادی کرے گا لیکن میری تو راتوں کی نیند اڑگئی ہے۔سچی جب بھی منیب آفس سے لیٹ ہوتے ہیں تو مجھے گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔یوں لگتا ہے جیسے دل کا دوڑہ پڑجائے گا۔میں تو ان دنوں منیب پہ ذیادہ ہی نظر رکھنے لگی ہوں تاکہ بارش آنے سے پہلے ہی بندوبست کرلوں۔۔”
“تب ہی موبی بھائی کہ رہے تھے کہ فرح کی نظریں آج کل ایکسرے کرتی ہیں جیسے میں کوئی جرم کرکے آیا ہوں۔”
“ہاں تو کرتی ہوں نا۔۔تفتیش نہ کروں تو تیرے یہ موبی بھائی ہاتھوں سے پھسل جائیں۔”
“لیکن فری ڈئیر۔۔”ہنسی تھم گئی۔
“اگر مرد اپنی کرنے پہ آئے تو اسے کون روک سکتا ہے بھلا۔۔”

Leave a Comment

Your email address will not be published.