main muhabbat or tum by Huma shafiq haider download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں سوچ رہی ہوں کہ لاہور جانے سے پہلے۔تمہارا نکاح کردیا جائے ابوہریرہ سے۔”وہ جو کتابیں سمیٹ رہی تھی ساری کتابیں اس کے ہاتھ سے گرسی گئی۔
“نکاح میرا اماں۔۔یہ آپ کیا کہ رہی ہیں۔۔”
“وہی کہ رہی ہوں جو تم سن رہی ہو۔”
“لیکن اماں میرا نکاح کیسے ہوسکتا ہے۔۔”
“کیوں ہو کیوں نہیں سکتا۔۔”
“ٰدیکھیں اماں میں نے کبھی اس بارے میں نہیں سوچا اب یوں اچانک سے۔۔”اس نے کچھ کہنا چاہا مگر انہوں نے اسکی بات کاٹ دی۔۔
“نہیں سوچا تو اب سوچ لو۔کل عصر کے وقت تمہارا نکاح ہوگا اور پرسوں تم لاہور چلی جانا۔”انہوں نے بہت آرام سے اسے تفصیل سے آگاہ کیا۔۔
اگرچہ اسے ابو ہرہرہ سے کوئی خاص پرخاش تو نہیں تھی مگر وہ ذہنی طور پر اس قسم کے کسی بھی بندھن کیلیے تیار نہیں تھی۔۔
“آج تم زرتاشہ کے ساتھ بازار جاکر ضروری خریداری کرلینا۔۔اور اپنے جن فرینڈز کو انوائیٹ کرنا چاہو گی انہیں بھی بلالینا۔۔”
اماں نے اسکی پرسوچ خاموشی کا الٹ مطلب لیتے ہوئے کہا تھا۔۔
“اماں میں یہ نکاح نہیں کروں گی۔”
“رحل میں تمہارا کسی قسم کا انکار نہیں سنوں گی۔اگر تم نے لاہور جانا ہے تو کل نکاح ضرور ہوگا۔۔”
“کیا یہ آپ کی شرط ہے۔۔”
“ہاں یہی سمجھ لو۔۔”انہوں نے اٹل لہجے میں کہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.