Bloody Love by Falak Kazmi Complete Urdu Horror Romantic Novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish their content.

شہلا کہاں ہے ۔۔”
تیمور آفندی کو جواب دینے کی ضرورت نہیں پڑی ۔۔
شمعون کی نظریں کچھ فاصلے پر زمین پر پڑی شہلا پر پڑیں ۔۔
وہ بھاگ کر اس کے پاس پہنچا ۔۔
شہلا کی گردن پر تیمور آفندی کا رومال بندھا تھا جو پورا سرخ خون میں بھیگ گیا تھا ۔۔
اور شہلا کے لب تھوڑا سا کھلے ہوئے تھے ۔۔
جبکہ چہرہ سفید ہو رہا تھا ۔۔
شہلا کے وجود میں ایسی خاموشی تھی جس نے شمعون کو ششدر کردیا ۔۔
اس نے حیرت سے پھیلی آنکھیں تیمور آفندی کی طرف اٹھائیں ۔۔
تیمور آفندی کی آنکھوں میں نمی جھلکنے لگی ۔۔
“میں نے شہلا کو مار دیا ۔۔؟”
شمعون نے حیرت سے پوچھا ۔۔
وہ کچھ بھی نہ بول سکے ۔۔
وہ خود اب تک بے یقین تھے ۔۔
شمعون نے بہت خطرناک جگہ اپنے دانت گاڑے تھے ۔۔
اور بس وہ زخم شہلا کی زندگی کے خاتمے کا جواز بن گیا ۔۔
“سب کچھ چھن گیا مجھ سے بھائی ۔۔
سب کچھ ۔۔
میں بلکل تنہا رہ گیا ۔۔
میں نے خود اپنا سب ختم کرلیا ۔۔
میں واقعی حیوان ہوں ۔۔
جو محبت کے قابل نہیں ہے ۔۔
ہاں حیوان ہی تو ہوں میں ۔۔”
شمعون کو اس طرح دہاڑیں مار کر روتے دیکھنا انہیں حیران کر رہا تھا ۔۔
وہ ایک بلا تھا ۔۔
ایک آدم خور مخلوق ۔۔
کیا وہ انسان سے ایسی محبت کر سکتا ہے ۔۔
کہ اس کے لیئے یوں رو پڑے ۔۔
وہ دم بخود سے اسے دیکھتے رہے ۔۔

Bloody love by falak kazmi

Leave a Comment

Your email address will not be published.