Woh ek lamba muhabbat by Sumaira Shareef toor Download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم میری پستی میری ذلت میری رسوائی کا سبب ہو۔جی تو چاہ رہا ہے کہ تنکوں کی طرح بکھیر دوں تمہیں۔تمہارے کہے ہر لفظ کو سچا ثابت کردوں۔”اس کی دونوں کلائیوں پہ اس کی گرفت اس قدر سخت تھی کہ ربدا ہول سی گئی۔
وہ ایک طاقتور توانا اور مضبوط شخص تھا اور وہ دن بھر کی بھوکی خوفزدہ بےبس و لاچار ایک کمزور سی لڑکی تھی۔نجانے وہ کیا کہ رہا تھا۔اس کا ذہن بلکل ماؤف ہورہا تھا۔
“پچھلے تین ماہ سے مسلسل انتقام کی آگ مین جھلسا ہوں۔میرا اعتماد میری محبت میرے رشتے سب کچھ تمہاری سلگائی ہوئی اگ کی نذر ہوگیا۔میں نے موت سے پہلے قیامت کی اذیت برداشت کی۔میں نے بڑا خود کو روکا مگر سارہ کی محبت نے مجھے وحشی بناڈالا ہے۔کیوں کیا تم نے میرے ساتھ ایسا مکار عورت بتاؤ۔”ایک بھرپور تھپڑ سے اس کے چہرے پہ نہ صرف نشان ثبت ہوئے بلکہ وہ لہرا کر دوبارہ میٹرس پہ جاگری۔
“بتاؤ مجھے ورنہ آج مجھے شیطان کا روپ دھارنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔بتاؤ مجھے کیوں لکھے تم نے وہ خطوط اور کیوں بھیجی وہ تصویریں۔”وہ اس کے نزدیک آتے حلق کے بل چیختے پوچھ رہا تھا۔ربدا کو اپنا سر چکراتا ہوا محسوس ہوا۔
“بولو۔”اس کے پاس ہی میٹرس پہ گرتے اس نے اس کا بازو اپنی آہنی گرفت میں لے لیا تھا۔
“مجھے نہیں پتا۔میں تو تمہیں جانتی بھی نہیں چھوڑو مجھے۔”اپنے چکراتے سر پہ دوسرا ہاتھ رکھتے وہ سسکی تھی مگر مقابل کے دل میں اس کیلیے ذرا بھی رحم نہ تھا۔
“تم نے ابھی میری نفرت اور میرا انتقام نہیں دیکھا۔تم ایسے نہیں مانو گی جو جیسا کرتا ہے وہ ویسا بھرتا ہے۔میں تو ابھی تک حیرت ذدہ ہوں کہ میری تم سے کیا دشمنی تھی۔بتاؤ کیا مقصد تھا تمہارا۔”ربدا کو اپنا سانس رکتا ہوا محسوس ہوا۔وحشت خوف سے آنکھیں پھٹ گئی تھی۔

Woh ek lamba muhabbat by Sumaira Shareef toor

Leave a Comment

Your email address will not be published.