Chaand Meri Dastras Main by Ana Illiyas Complete Urdu Romantic (Eid special) Novel 2024 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

اوہ۔۔بس کريں۔۔ محبت کے جھوٹے ڈھونگ مت رچائيں۔ صرف اسی لئے کہ ميں آپکی شخصيت سے متاثر ہوکر آپکے عشق ميں گرفتار نہيں ہوئ۔ آپ سے رحم کی بھيک نہيں مانگی۔۔۔ تو اس سب کا بدلہ يوں لے رہے ہيں۔ مجھ سے فلرٹ کرکے۔۔۔”
“ آنسو بے دردی سے صاف کرتی وہ بدگمانيوں کی انتہا پر تھی۔
کيا سوچ کر اب آپ محبت کے دعوے کررہے ہيں۔مطلب بھی جانتے ہين محبت کا۔۔ احساس۔۔ پيار۔۔۔ ايک دوسرے کو سمجھنا۔ ايک دوسرے کے لئے قربانی۔ آپ تو ميرا ہاتھ نہيں تھام سکتے مجھے سہارا نہيں دے سکتے۔
ہا۔۔۔ محبت کريں گے مجھ سے”جب وہ بولے پر آئ تو اگلے پچھلے تمام حساب چکا دئيے۔ واہب نے اسے ايک پل کو بھی نہيں ٹوکا۔
اچھا بتاؤ کيا کروں کہ آپ ان سب باتوں کو بھول جاؤ” واہب نے ہتھيار پھينکتے ہوۓ مصالحت بھرا لہجہ اپناتے ہوۓ کہا۔
“مجھے اپنی زندگی سے جانے ديں” راديا کی بات پر وہ سن رہ گيا۔
“اور کتنی اذيت دوگی” کيا کچھ نہيں تھا اس بے بس لہجے ميں۔
“جب تک ميری اذيت کم نہيں ہوتی” وہ گود ميں رکھے ہاتھوں کی جانب دیکھتے کھردرے لہجے ميں بولی۔
واہب نے لب بھينچے۔ اس کے پاس سے اٹھ کر کھڑا ہوا۔
چند لمحے اسکے جھکے سر کو دیکھتا رہا۔
پھر جھک کر اسکی پيشانی پر محبت کی مہر ثبت کر کے پيچھے ہٹ گيا۔
راديا نے نفرت سے ماتھا رگڑا۔
جيسے اس کا لمس مٹانے کی کوشش کررہی ہو۔
واہب نے تکليف سے يہ منظر دیکھا۔

Chaand Meri Dastras Mein by Ana Illyas

Leave a Comment

Your email address will not be published.