Dharkanoo Ka Ameen by Ana Illiyas Complete Urdu Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

کيا ہے نائل” وہ گھبراہٹ بھرے انداز ميں بولی۔

“کيا ہے۔۔ مجھے تمہيں ديکھناہے بس” نائل ضدی لہجے ميں بولا۔ ۔

“کچھ گھنٹے ہی رہ گۓ ہيں۔ پھر ديکھتے رہنا آپ” يماما کی گھبراہٹ بجا تھی۔ اس کا کوئ پتہ نہيں تھا۔ اسے ديکھنے آ پہنچتا۔

“اور ويسے بھی اتنی تصويريں تو سب نے لی ہيں۔ آپ کے پاس بھی پہنچ گئ ہوگی۔ اسی پر گزارا کريں” يماما نے جلدی سے اسے رام کرنا چاہا۔

نائل چند پل خاموش رہا پھر گنگنايا

There is another world you are living tonight

Don’t want your picture on my sell phone

I want you here with me

Don’t want your memory in my head now

I want you here with me

اس کی گمبھير آواز پر يماما کے ہاتھوں ميں پسينہ اترا۔

“ابھی ويڈيو کال کرلو۔۔ پھر کچھ نہيں کہوں گا” نائل کی بات پر اس کا دل پسيج گيا۔

واٹس ايپ پر اسے ويڈيو کال کی۔

سفيد کرتے شلوار ميں آستينوں کو کہنيوں تک فولڈ کئے۔ موبائل سامنے رکھے۔ اپنے رف اينڈ ٹف حليے ميں کيمرے ہاتھوں کی انگلياں آپس ميں جوڑے تھوڑی کے پاس رکھے۔

وہ ايک ٹک موبائل اسکرين پر ابھرنے والے يماما کے شرماۓ ہوۓ روپ کو ديکھ رہا تھا۔

يماما نے بس چند لمحوں کے لئے اسکی جگر جگر کرتی نظروں کی جانب ديکھا۔ پھر ہمت نہ ہوئ تو پلکوں کی باڑھ جھکا گئ۔

“آئم سو بليسڈ ٹو ہيو يو ان مائ لائف” نائل کے تشکر بھرے اظہار پر يماما کے چہرے پر شرميلی سی مسکراہٹ کھلی۔

“می ٹو” يماما نے بھی اعتراف کيا۔

“چند پل اور انتظار کرنا ہے” نائل نے جيسے خود کو تسلی دی۔

“اب بند کردوں” يماما نے بمشکل نظر اٹھا کر موبائل اسکرين پر ديکھا۔

“بند کردو۔تو اچھا ہے۔۔ اس سے پہلے کہ ميں تمہارے پاس آہی جاؤں” نائل نے اپنے جذبات پر بڑی مشکل سے بندھ باندھا۔

“سی يو ٹومورو” نائل کے کہتے ہی يماما نے فورا کال بند کی۔

پھر اپنی تيز ہوتی دھڑکنوں پر ہاتھ رکھے بمشکل انہيں اعتدال پر لائ۔

Dharkanoo Ka Ameen by Ana Illiyas

Leave a Comment

Your email address will not be published.