Meri Eid Tum Sajan by Ana Illiyas Complete Urdu Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“ميں اور صارم جب ٹين ايج ميں پہنچے تب ڈيڈی ہميں اس پارک ميں لاتے تھے اور ہم بالکل ايسے ہی ان لڑکوں کی طرح يہاں کرکٹ کھيلتے تھے۔ ہر بار ميرے ہارنے پر صارم اس بائيں جانب بنے درخت پر ونر لکھ کر اپنے نام کا پہلا حرف لکھتا تھا اور ميرے نام کے پہلے حرف کے ساتھ لوزر لکھتا تھا۔ اور ميں گھر پہنچنے تک اس سے خفا رہتا تھا۔ پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پڑھائ پھر بزنس ميں ايسے مصروف ہوۓ کہ يہاں آکر کرکٹ کھيلنا ہی ختم ہوگيا۔

ہم جب لاسٹ ٹائم يہاں آۓ تھے تب ہم نے عہد کيا تھا کہ اپنے بچوں کو بھی يہاں اسی طرح لايا کريں گے جيسے ڈيڈی ہميں کھيلنے کے لئيے لاتے ہيں۔ مگر وقت۔۔۔۔۔” حاشب نے اپنی بات روک کر ايک نظر آنسو بہاتی ابرہ کی جانب ديکھا۔ اپنا جگہ سے کھسک کر وہ اسکے قريب آيا۔

“ابرہ وہ ہم سب کے لئيے بہت اہم تھا۔ ڈيڈی اور ممی نے اپنا ايک بيٹا کھويا ميں نے اپنا دوستوں جيسا بھائ۔ ہم سب کا نقصان ہوا ہے۔ مگر ہم نے زندگی گزارنا نہيں چھوڑی۔ سب کچھ چلتا رہتا ہے زندگی بھی سانسيں بھی اور دنيا کے سبھی کام۔ پيچھے رہ جانے والوں کا امتحان سب سے کڑا ہوتا ہے کيونکہ انہيں اس بچھڑنے والے شخص کی يادوں کے ساتھ ساتھ خود پر خوش رہنے کا ايک خول چڑھا کر زندگی گزارنی ہوتی ہے۔ يہ دنيا کا دستور ہے۔ اور ہم اس دنيا کا حصہ۔ ميں کبھی آپکو يہ نہيں کہوں گا کہ صارم کو ياد کرنا چھوڑ ديں۔ ليکن عنايہ کے لئيے جو آپ کے پاس صارم کی سب سے بہترين نشانی ہے، خود کو کچھ اور مضبوط کر ليں۔ اس ياسيت سے باہر آنے کی کوشش کريں۔ پتہ ہے کچھ دن پہلے عنايہ سيڈ سمائلی بنا رہی تھی۔ اسکی کاپی کا ايک پورا پيج سيڈ سمائلز سے بھرا پڑا تھا۔ پھر مجھے کہنے لگی “بابا اسکا نام سمائلی نہيں سيڈی ہونا چاہئيے۔” ميں نے تعجب سے پوچھا “کيوں۔۔” کہنے لگی۔

“يہ تو سيڈ ہے سمائل تو نہيں کررہا جيسے ممی کبھی سمائل نہيں کرتيں۔” ميں اسکی بات سن کر نہ صرف چونکا بلکہ ششدر رہ گيا۔ ابرہ وہ آپکے موڈز کو سمجھنے لگ گئ ہے۔ اگر اس تعلق کو شروع کرنے کا مقصد اسے نارمل زندگی دينا تھا تو معذرت کے ساتھ آپ اسے نارمل نہيں ہونے دے رہی ہو۔ ميں يہ نہيں کہتا آپ سب بھول جاؤ مگر عنايہ کے لئیے خود کو تھوڑا سا بدل لو۔ مجھ سے صارم کی باتيں شئير کرو۔ آپکے دل ميں جو ہے۔ ميں ہر لمحہ آپکو سننے کو تيار ہوں۔ آزما کر ديکھو” اسکا ہاتھ تھامے اسکی آنسوؤں سے بھيگی آنکھوں اور تر چہرے کو وہ دکھ سے ديکھ رہا تھا۔

Meri Eid Tum Sajan by Ana Illiyas

Leave a Comment

Your email address will not be published.