Dil e beqarar ka Alam By Lubna Ghazal Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم سوئی نہیں ہو اب تک۔”وہ آہستہ سے بولا۔
“نیند نہیں آرہی تھی اور ویسے بھی مجھے آپکی فکر تھی۔”وہ جھکی نگاہوں سے بولی۔
“میری فکر کیوں تھی۔”
“میں سوچ رہی تھی کہ آپ آئیں تو آپ کو کھانا دے دوں۔”
“میرے بارے میں تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔میں خود ہی کھانا کھالوں گا بھوک ہوئی تو۔”
“بھوک کیوں نہیں ہوگی؟”
“میں نے دوستوں کے ساتھ کھالیا تھا۔”
“دوستوں کے ساتھ باہر کا کھانا کھانا صحت کیلیے کچھ اچھا نہیں ہے۔جب گھر میں کھانا پکا ہوتو کوئی ضرورت نہیں ہے باہر کھانے کی۔”اس کے انداز میں نصیحت تھی حکم تھا یا التجا تھی۔ماحون سمجھ نہ سکا اور اسے غور سے دیکھنے لگا۔اس نے فوراً نگاہ جھکالیں۔
“تھوڑا سا کھا کر دیکھیں اگر آپ کو پسند نہ آیا تو کبھی اصرار نہیں کروں گی۔”وہ یہ کہ کر کچن کی طرف بڑھ گئی۔
ماحون تھوڑا جھجکا پھر کچن میں آگیا۔
کھانے کی خوشبو نے اسے مجبور کردیا اور پھر کھانے کا ذائقہ۔وہ واقعی ہاتھ نہ روک سکا۔ارفیہ جھکی جھکی نگاہوں سے اسے دیکھتی رپی۔
“اب کیا خیال ہے۔؟”وہ بولی۔
“کس بارے میں۔”ماحون چونکا۔
“کھانے کے بارے میں۔”
“اچھا ہے۔”وہ بولا۔
“اگر آپکو پسند آیا ہےتو پھر روزانہ جلدی گھر آیا کریں اور سب کے ساتھ مل کر تازہ اور گرم کھانا کھایا کریں۔وقت پر کھانا اور وقت پر سونا صحت کیلیے اچھا ہوتا ہے۔”وہ بولی۔
“مجھے سب پتا ہے۔آپکی نصیحت کی ضرورت نہیں۔”وہ کچھ چڑ کر بولا۔

Dil e beqarar ka Alam By Lubna Ghazal

Leave a Comment

Your email address will not be published.