Ulfat c hogai by iffat saher tahir download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں واقعی میں آپ سے محبت کرتا ہوں عمیمہ۔”وہ اسے بہت کم بھابھی کہ کر بلاتا تھا مگر اس طرح کبھی بدتمیزی سے اس کا نام نہیں لیتا تھا۔
“تم نے خود اس بات کا ثبوت دے دیا کہ اب ہمارا وہ رشتہ نہیں رہا عالی!تم مجھے بھابھی بھی نہیں کہنا چاہتے۔”
“ہاں نہیں کہنا چاہتا مگر میں ہمیشہ آپ کو اپنے پاس رکھنا چاہتا ہوں اس گھر میں۔”وہ چیخا تھا۔
“ابھی تم جاؤ مجھے پیکنگ کرنی ہے۔کل ابو مجھے لینے آرہے ہیں۔”وہ ایک دم اجنبی سی بن گئی تھی۔
“امی بھی نہیں۔آپ بھی نہیں ہونگی تو ہمارا کیا ہوگا۔”وہ حواس باختہ ہوگیا۔
“کچھ بھی نہیں ہوگا۔پہلے چند دن مشکل ہوگی پھر سب سیٹ ہوجائے گا۔”وہ ہلکے پھلکے انداز میں بولی تو وہ بےیقینی سے اسے دیکھنے لگا۔
“آپ واقعی چلی جائیں گی۔”
“عالیان مجھے تنگ مت کرو۔”
“پلیز۔۔عمیمہ پلیز۔۔”وہ دفعتاً گڑگڑانے لگا۔عمیمہ سرتاپا ان دیکھی آگ میں جلنے لگی۔
“شٹ اپ عالیان خبردار جو تم نے میرا نام پکارا تو۔جاؤ یہاں سے۔”
“نہیں پہلے تم کہو کہ تم واپس نہیں جاؤ گی۔”وہ پاگل لگ رہا تھا۔
“عالی یوں بات کرو گے مجھ سے۔”وہ ایک دم سے ہار کر شکست خوردہ سا اس کے سامنے گھٹنوں کے بل گڑسا گیا۔
“آئی لو یو۔میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا۔مجھے چھوڑ کر مت جاؤ۔”وہ اس کے لیے رویا گڑگڑایا مگر جواب میں عمیمہ نے اسے کیا دیا۔
تھپڑ تین تھپڑ جس کی جلن وہ آج بھی محسوس کرسکتا تھا اور ایک طعنہ۔
“کل کو جب تم اپنی خوبصورت سی بیوی کے ساتھ زندگی گزارو گےتو یہ بےوقوفی یاد کرکے ہنسو گے۔”

Ulfat c hogai by iffat saher tahir

Leave a Comment

Your email address will not be published.