Dua hogya woh shaks By iffat sehar tahir Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اتنے کام نہ کیا کر۔اتنی نازک ملوک سی تو ہے تو مجھے تو ڈر ہے کہ تو کام کر کرکے ہی ختم نی ہوجائے۔”
وہ مذاق کررہا تھا۔ساتھ ہی لہجے میں جذبوں کی تپش بھی تھی بلو نے گھور کر اسے دیکھا۔
“جس دن تو نوکرانی رکھوادے گا اس دن میں کچھ نہیں کروں گی۔”
“اک باری تو میرے گھر آ تو پھر دیکھنا پھولوں کے بسترے پہ رکھوں گا تجھے۔”اس کے لہجے میں محبت کی شدت رچی تھی۔مگر بلو پہ ایسی باتیں جھنجھلاہٹ اور بےزاری ہی طاری کرتی تھی۔
“چل میرے ساتھ فضول بک بک نہ کر۔ابے کو بتادیا تو تیرا سارا عشق جھاڑدے گا وہ۔”
وہ تیزی سے ہاتھ چلارہی تھی۔شیرے کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ پھیل گئی۔پانی کی چھینٹوں سے بھگتی تنے تنے نقوش لیے وہ واقعی سوہنی لگ رہی تھی۔غصے میں اس کی آنکھیں جیسے چنگاڑیاں اڑاتی لگتی تھیں۔
“نہ نہ۔بھلا ایسی باتہں کڑیاں تھوڑی اپنے ماں باپ سے کرتی ہیں۔میں خود گل کروں گا۔”وہ بہت شریر انداز میں بےساختہ بولا تو وہ برتن پرات میں رکھتی اٹھ کھڑی ہوئی۔
“درفٹے منہ۔۔۔”وہ پیر پٹخ کر پلٹی تو شیرے نے سرعت سے اس کی چوٹی کو جکڑا تھا۔وہ جھٹکے سے رک گئی۔برتنوں سے بھری پرات گرتے گرتے بچی تھی۔
“چھوڑ میری چوٹی لفنگا کہی کا۔”
وہ غصے سے بولی اور پھر اس پر اثر نہ ہوتا دیکھ کر اس نے اماں کو زور سے آواز دی۔نتیجہ حسب توقع تھا۔اس نے فوراً چٹیا چھوڑدی تھی۔
“ایسی حرکتیں اپنی کسی لگتی سے کرنا۔سمجھے۔”وہ فوں فوں کرتی برآمدے میں چلی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.