Khawab Sarab By iffat sehar pasha Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کتنی دفعہ کہا ہے کہ یوں بیوقوفوں کی طرح منہ پھاڑ کر مت ہنسا کرو۔”
“مائنڈ یو مس مثال میں تمہاری پراپرٹی نہیں ہوں کہ اپنی خوبیاں اور خامیاں تمہاری پسند کے مطابق بناؤں یا بگاڑوں۔ہمیں تو بھئی جیسے اچھا لگے گا ویسا ہی کریں گے۔”
وہ لاپرواہی سے بولا تھا۔
“سب ہی بگڑے ہوئے ہیں یہاں۔”وہ تپ اٹھی تھی۔
“اور تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے۔”اذعان نے بہت دوستانہ انداز میں رائے دی تو وہ لحظہ بھر کو بےیقینی سے اسے دیکھنے لگی۔
بھلا یہاں کس میں ہمت تھی کہ اس پہ براہ راست حملہ کرنے کی کوشش کرتا۔
“میں تم سے بات نہیں کررہی۔”
“مگر میں تمہی سے بات کررہا ہوں۔”وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے یونہی سکون سے بول رہا تھا۔
“اگر تم خود کو کسی قالب میں نہیں ڈھال سکتیں تو دوسروں کو بھی اپنی پسند کے سانچے میں ڈھالنے کی خواہش مت پالو۔”
“میں نے تم سے مشورہ نہیں مانگا۔”وہ ناک چڑھا کر بولی۔
“میں نے مشورہ دیا ہی نہیں۔یہ وارننگ ہے۔”وہ سنجیدگی سے بولا تو وہ تلملا اٹھی۔
“تم اپنی حد میں رہو۔”
“مثال۔۔۔۔”مختلف کونوں سے سر ابھرے تھے۔
خجالت سے اس کی رنگت تپ اٹھی۔اذعان کے ہونٹوں پہ خفیف سی مسکراہٹ پھیل گئی۔
“میں تمہارے ساتھ کہی نہیں جاؤں گی۔”
“آپ کا بہت شکریہ انکار کرنے کا۔میں بھی منگنی شدہ خواتین کے ساتھ باہر جانا پسند نہیں کرتا۔”وہ بہت غصے سے بھری وہاں سے ہٹ گئی۔

Khawab Sarab By iffat sehar pasha

Leave a Comment

Your email address will not be published.