Eid ka chand by Sadia Abid download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یار تم گھبرا تو ایسے رہی ہو جیسے میں کوئی غیر ہوں محرم ہوں تمہارا ہاتھ پکڑنا تو کچھ نہیں میں تم پر سارے حقوق رکھتا ہوں۔”وہ حد درجے بے باکی سے بولا تھا اور اس کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی سی دوڑ گئی تھی اسے کہاں معلوم تھا کہ اتنے دن سے نظر انداز کرنے والا ارزم اس سے ایک دم ہی اتنی بے باکی سے پیش آئے گا۔
“مگر ابھی کسی حق کا استعمال نہیں کروں گا کیونکہ ابھی نہ مناسب وقت ہے نہ موقع۔ اس لیے اسے بعد کے لیے اٹھا رکھتے ہیں اب تم جاؤ میں تھوڑی دیر میں ا رہا ہوں اور ایک بات بلیو کلر میرا فیورٹ ہے اور تم پر کافی جج بھی رہا ہے شہنی کی شادی میں اسی کلر کا ڈریس پہننا سمجھ لو کہ یہ میری خواہش یا پھر حکم ہے۔وہ اسے دیکھنے لگی تھی نرمل کو وہ کافی خود پسند لگا تھا اور اس نے اس بات میں سر ہلا دیا تھا۔


“عورت کا سارا ہار سنگار اس کے شوہر کے لیے ہوتا ہے اور میں تمہارا شوہر ہو جب مجھے ہی یہ تمام فضول لغویات پسند نہیں تم نے پھر یہ سنگھار کس کو دکھانے کے لیے کیا ہے۔”اس نے بہت تڑپ کر سر اٹھایا تھا اور نگاہیں اس کو گھونٹتے ارزم پر ٹھہر گئی تھی۔
“مجھے جو پسند نہیں سو نہی اور جو بات ایک دفعہ کہہ دی وہ پتھر کی لکیر ہوگئی اور اس لکیر کو مٹانے کی کوشش میں تم خود تو مٹ سکتی ہو لکیر نہیں اس لیے زندگی کو میری سوچ اور میرے مطابق گزارنا شروع کر دو ورنہ بہت مشکل ہو جائے گی اب تم جاؤ اور جب تک میرے سامنے انے سے گریز سی کرنا جب تک میرا غصہ ٹھنڈا نہ ہو جائے۔وہ اس سے ایسے بات کررہا تھا جیسے وہ اس کی نوکرانی ہو وہ ابھی رخصت ہوکر نہیں آئی تھی تو یہ عالم تھا بعد میں وہ نہ جانے کس حد تک جانے والا تھا۔”

Eid ka chand by Sadia Abid

Leave a Comment

Your email address will not be published.