Fareeb e Chasham (S2) by Umaima khan complete Urdu romantic novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“” مرد سے اسکی تںخواہ اور عورت سے اسکی عمر نہیں پوچھنی چاہیے۔ “” کوٹ ہینگ کر کے وہ واپس اسکے ساتھ ہی صوفے پر گر گیا۔ وہ زرا سا سائیڈ پر ہو کر اسکے لئے جگہ بنا گئی۔

“” میری عمر انتیس سال ،، نو ماہ،، اٹھارہ دن اور سولہ گھنٹے ہے۔
اب آپ بتا دیں اپنی تںخواہ “” ارتضیٰ نے حیرت سے اسکا چہرہ دیکھا۔ جو اسکے جواب کی منتظر تھی۔
وہ کیسے بھول گیا تھا کہ وہ الایا ہے،، ایک مختلف لڑکی۔
نہیں شاید عورت۔ اسکی عمر یاد کرتے وہ خیال میں ہی قہہقہہ لگا گیا۔
الایا نے آنکھوں سکیڑ کر وجہ پوچھی۔

“” یعنی لڑکی کی کیٹیگری سے نکل چکی ہو”” وہ شریر ہوا تھا۔ الایا ہنس دی۔

“” تو آپ کا کیا خیال ہے کوئی چھوٹی بچی رہنا تھا ساری زندگی۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمر تو بڑھنی ہی ہے۔ “” اسے عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا،، ہمیشہ کی طرح اب بھی اسکی سوچ پر وہ اسکا اسیر ہوا تھا۔

“” اپنی کمائی کے بارے میں نہیں بتایا آپ نے۔ ؟ “” اسکو خود پر نظریں جمائے دیکھ کر اس نے جلدی سے پوچھا۔
ارتضیٰ کی محویت ٹوٹی۔

“” محبت اپنی جگہ سویٹ ہارٹ۔ لیکن ایسی باتیں بتائی نہیں جاتیں۔ “”۔ آنکھ دباتے وہ اٹھ کھڑا ہوا۔ الایا اس سے پہلے اسکے سامنے آن کھڑی ہوئی۔

“” تمیز اور لحاظ اپنی جگہ ڈئیر،،، لیکن پوچھے بغیر میں بھی آپکو جانے نہیں دوں گی۔ “” ارتضیٰ اسکے انداز پر ساکت ہوا تھا۔ وہ اسکے سامنے کھڑی سوال گو تھی۔

Fareeb e Chsasham (S2) by Umaima Khan

Leave a Comment

Your email address will not be published.