hari bh to teri piya by Farhat Ishtiaq Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“جاہل بدتمیز۔”حاطب دیوار پہ لٹکی لڑکی کو دیکھ طیش میں آکر بڑبڑایا مگر پھر صحن میں بچھی چارپائی پر لیٹ گیا کہ وہ ضدی فطرت کی لڑکی ہے اور ہٹ دھرم بھی ہے۔
“نگی گھر پہ نہیں ہے کیا؟میں تم سے پوچھ رہی ہوں نگی گھر پر نہیں ہے کیا؟
“یہ بات تمہیں سب سے پہلے پوچھنی چاہیے تھی۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اب بھی پوچھ رہی ہو۔”حاطب کا انداز استہزائیہ تھا تو چہرے پہ ایک خاص چمک تھی۔گھنی مونچھوں تلے متبسم لب گویا اس کا مذاق اڑارہے تھے۔
“تو تم خود ہی بتادیتے تو کیا تمہاری زبان گھس جاتی۔”
“تم بھی اپنی زبان کا استعمال کم کیا کرو۔ہر وقت کے بےمصرف استعمال سے ادب لحاط تہذیب تمیز سب کچھ بھولتی جارہی ہو۔اہسی بدلحاظی شریف لڑکیوں کو زیب نہیں دیتی۔خاص کر ہمارے گاؤں کی تمام لڑکیاں تمیزدار ہیں اس لیے۔”حاطب کا خون کھول گیا تھا نمرہ کی گفتگو سن کر اس لیے درشتی سے مگر دھیمے لہجے میں اسے تنبیہہ کررہا تھا کہ نمرا درمیان میں ہی چیخ پڑی۔
“تم یہ تمیز کا سبق اپنے گاؤں کی اچھی اور بھولی بھالی لڑکیوں کو ہی دینا مجھے ضرورت نہیں ہے اسکی کیونکہ میں تمہارے گاؤں کی نہیں ہوں خوش قسمتی سے۔اپنا رعب بھی مجھ پہ جمانے کی کوشش مت کرنا میں دبنے والی نہیں ہوں ہونہہ۔”
وہ تڑیاں دیتی دہکتے چہرے سمیت دیوار سے ہٹ گئی۔
“کس قدر ڈھیٹ لڑکی ہے کیسی تربیت کی ہے اس کے گھر والوں نے۔کیسے چٹاخ چٹاخ جواب دیتی ہے۔نہ خوف نہ جھجک اتنا بھی خیال نہیں کہ مہمان آئی ہوئی ہے۔حاطب کو ایسی لڑکیوں سے سخت چڑ تھی جن کی زبان قینچی کی طرح چلتی تھی۔

hari bh to teri piya by Farhat Ishtiaq

Leave a Comment

Your email address will not be published.