Hisar e Muhabbat season 1 By Aan Fatima Complete Urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یہ کیا حرکت ہے ادیان۔”
اذلان نے ناسمجھی سے اس کی جانب دیکھا جو لبوں پہ دل جلانے والی مسکراہٹ سجائے اس کی مونچھوں کو تاؤ دے رہا تھا۔
“ڈیڈ آپ مجھے چھوڑ کر آئیں گے وہاں۔میرا چلنے کا دل نہیں کررہا۔”
وہ تحکم بھرے لہجے میں بولا۔اذلان جو اس کے جاتے ہی محرم کے ساتھ کچھ وقت بیتانے کا ارادہ رکھتا تھا اسے کینہ توز نگاہوں سے دیکھتا رہ گیا جو ناجانے کیوں اس کا دشمنِ اول بنا بیٹھا تھا‍۔
“یہ آپ حکم کس پہ چلارہے ہیں ادیان شاہ میں آپکا باپ ہو ناکہ آپ میرے باپ ہیں۔”
وہ اس کی حرکتوں سے عاجز آتے ہوئے کٹیلے لہجے میں بولا۔ادیان نے بغور اس کی آنکھوں میں دیکھا تھا جہاں سرد سا تاثر ابھرا ہوا تھا۔
“ڈیڈ ڈونٹ انڈرایسٹیمیڈ دی پاور آف ادیان شاہ۔یقیناً میں باپوں کا بھی باپ ثابت ہوگا اور اس چیز کا اندازہ آپ کو ایک دن بخوبی ہوجائے گا۔”
وہ اذلان کی اوپری جیب سے گوگلز نکالتے اپنی آنکھوں پہ لگاتے ہوئے مزے سے بولا مگر وہ اس کے چہرے سے بڑے ہونے کی بدولت ناک پہ ہی لڑھک گئے تھے۔اپنے سات آٹھ سالہ بیٹے کے منہ سے اس قسم کی باتیں سن اسے اب حقیقت میں پریشانی نے آن گھیرا تھا۔اس نے نہایت سنجیدگی سے محرم کی جانب دیکھا جو خود اس کی بات پہ حق دق بیٹھی تھی معاً وہ ان تمام باتوں کو زہن سے جھٹکتے دروازہ کھول کر عفان کے کمرے کی جانب بڑھ گیا تاکہ اس فتنے کو وہاں چھوڑ کر آسکے جس نے حقیقت میں ان سب کو تگنی کا ناچ نچادیا تھا جبکہ ان کے جاتے بھی محرم کی پرسوچ نگاہیں ان کی پشت پہ جمی تھی۔اس نے دل ہی دل میں ادیان کی باتوں کو صرف باتوں تک ہی محدود رہنے کی دعا کی تھی۔

“لگتا ہے میری بیوی کا رومینس کا موڈ ہورہا ہے۔”
وہ مسکراتے لہجے میں بولا۔آیت نے لبوں کی تراش پہ پھیلنے والی مسکراہٹ کو لبوں میں ہی دبالیا تھا‍
“تو اس میں کیا ہے شوہر سے تو رومینس کرنا جائز ہے نا پھر۔”
وہ اس کی چوڑی ہتھیلی کھولتے ہوئے اس کے ہاتھوں کی لکیروں پہ انگلیاں پھیرنے لگی۔صائم نے محبت سے اس کی جانب دیکھا جس کا سارا دھیان اس کی ہتھیلی کی جانب تھا جہاں ناجانے وہ کیا تلاش کررہی تھی۔
“کیا دیکھ رہی ہو۔”
وہ اسے اپنے بازوؤں کے گھیرے میں لیتے ہوئے بھاری لہجے میں بولا۔آیت نے جی بھر کر اس کے حصار میں سکون محسوس کیا تھا۔
“اپنے ساتھ کی لکیر تلاش کررہی ہوں تاکہ اس پہ کچھ پڑھ کر پھونک سکوں اور اللّٰه سے دعا کرسکوں کہ مجھے مرتے دم تک صرف آپ کا ہی رکھے۔”
وہ سادہ سے لہجے میں بولتی سیدھا اس کے دل میں اترگئی۔
“اتنی محبت محترمہ اس جلاد سے۔”
وہ مصنوعی حیرت سے گویا ہوا اور اس کے اسی ہاتھ کو تھام کر اس میں اپنی انگلیاں الجھائی تھی۔
“بلکل بہت محبت بہت بہت بہت ذیادہ والی محبت مگر جلاد سے نہیں بلکہ اس انسان سے جو ایک اعلیٰ ظرف عورت کا سپوت تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اور مجھ جیسی لڑکی کا نرم خو شہزادہ ہے اور شہزادے سے آیت صائم خان نے اس دنیا میں اپنے بابا کے بعد سب سے ذیادہ محبت کی ہے۔”
وہ ایک ایک لفظ سوچ سوچ کر بول رہی تھی۔اس کے اچانک اعتراف پہ صائم دم سادھے بیٹھا اس کی نم ہوتی آنکھوں کو دیکھ رہا تھا۔دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے وہ بےساختہ جھکا اور اس کی متورم آنکھوں کو اپنے لمس سے روشناس کروایا تھا۔

Hisar-e-Muhabbat-by-Aan-Fatima-complete-urdu-novel-2023-html

Leave a Comment

Your email address will not be published.