woh mera naya Sawera by Maryam aziz complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

ہجب وہ کمرے میں داخل ہوا تو وہ بیڈ پہ سر جھکائے ساکت بیٹھی تھی۔اس کے داخل ہونے پر بھی اس کے ساکت وجود میں کوئی حرکت نہیں پیدا ہوئی تھی۔
السلام و علیکم۔اس کے سلام کے جواب میں بھی کوئی آواز نہ آئی تو وہ بیڈ کے قریب کھڑا سامنے دیوار کو دیکھتا اور سوچتا رہا کہ بات کیسے شروع کرے۔
میں آپ سے جو بات کرنے لگا ہوں۔آپ مجھے غلط مت سمجھیے گا۔میں آپ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔بات یہ نہیں کہ کمی آپ میں ہےبات صرف اتنی ہے کہ میں کسی سے بھی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔یہ شادی صرف میں نے ثناء اور خاص طور پہ اپنی بیٹی رمشا کیلیے کی ہے۔اب آپ جب میرے نکاح میں ہیں تو اس حق سے یہاں موجود ہر چیز کی مالک ہیں۔آپ کو یہاں کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔آپ کو یہاں رمشا کیلیے لایا گیا ہے۔اگر آپ رمشاء کو صحیح معنوں میں پیار دیں گی تو میں آپکا احسان مند رہوں گا۔اور جہاں تک میری بات ہے میں آپ کو بتاچکا ہوں۔”


بات کے اختتام پہ جب مسلسل خاموشی چھائی رہی تو اس نے نظریں گھما کر دائیں طرف دیکھا۔وہ اب بھی ویسے ہی سر جھکائے بیٹھی تھی۔وہ اس کے چہرے کے تاثرات تو دور کی بات اس کا چہرہ تک نہ دیکھ پایا۔اس نے ایک پل اس کے بولنے کا انتظار کیا لیکن جب دوسری طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہ ہوا تو اس نے ہاتھ میں پکڑا کنگن کا باکس اس کے آگے رکھ دیا۔
یہ آپ کیلیے۔”رکھ کر وہ سیدھا ہوا ابھی مڑا ہی تھا جب اس نے اس کی آواز سنی۔
مجھے چینج کرنا ہے۔”ایسے لگا جیسے خاموشی میں سریلی گھنٹیاں بج اٹھی ہوں۔ساتھ ہی چوڑیوں کی چھن چھن پورے کمرے میں گونج اٹھی۔اس نے مڑ کر دیکھا وہ بھاری اور لہنگا سنبھالتی بیڈ سے اتررہی تھی۔

Woh-mera-naya-sawera-by-maryam-aziz-complete-urdu-novel-2023-html

Leave a Comment

Your email address will not be published.