maherban Hua by ambreen wali download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم یہ بات کیوں نہیں سمجھ رہے کہ میں مرگی کی مریضہ ہوں۔میں تمہیں ایک صحت مند نسل نہیں دے سکتی۔یو چار پانچ سال کے بچے جیسے ضد کرتے تمہیں شرم نہیں آتی۔”
منتہا اس سے بھی زیادہ غصے سے بولی۔
“کروں گا ایسی حرکتیں کیا کر لو گی۔” وہ ڈھٹائی سے بولا۔
“ت کچھ زیادہ فری ہونے لگے ہو جاؤ جا کر نہاؤ۔”وہ بول کر باہر جانے لگی۔
“نہیں جانا نہیں نہاؤں گا اور جہاں تک فری ہونے کی بات ہے تو اس میں دن بدن اضافہ ہی ہوگا افٹر ال تم میری بیوی بننے والی ہو۔”اس کی ڈھٹائی پر منتہا کو حیرت ہو رہی تھی ساتھ ہی ساتھ اس کی یہ شوخیاں بھی ناقابل ہضم تھی اس کے لیے۔
“تم اپنی بکواس بند رکھو کیوں اپنی زندگی برباد کرنے پر تلے ہو ایک مریضہ سے شادی کرکے۔”وہ ایک دم تپ گئی۔
“یہ بکواس نہیں دن میں جتنی بار میرا تمہارا سامنا ہوگا میں یہی بات کروں گا تم سے۔”وہ باز نہ آنے کا ارادہ کر چکا تھا۔
“باز نہیں اؤ گے تو اپنے دانت ترواؤ گے۔”قہ بپھر کر بولی۔
“کھڑ ہوں تمہارے سامنے توڑو دانت۔”منتہا نے اسے خون خوار نظروں سے دیکھا۔
“تمہیں میرے حوالے سے اتنی خوش فہمیاں کیوں ہیں تمہیں کیا لگتا ہے تم ڈھٹائی کی ساری حدیں پار کرتے جاؤ گے اور میں جواب میں خالی کھولی دھمکیاں ہی دوں گی میں جو کہتی ہوں میں وہ کرنے کی ہمت بھی رکھتی ہوں بڑی جوانی میں نقلی دانت لگوانے پڑ جائیں گے تمہیں اس لیے حد میں رہو۔”اس نے انگلی اٹھا کر وارننگ دی عبدالباری نے اس کی انگلی پکڑ لی۔
“میں اب حد میں نہیں رہوں گا منتہا میں تم سے شادی کر کے رہوں گا۔” وہ اس کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر بولا۔ منتہا نے انگلی چھڑوانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گئی۔
link in comment section..👇

Leave a Comment

Your email address will not be published.