Main hari piya by Nida Ali download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں نے تمہیں کہا تھا نا مت کرو مت کرو مجھ سے شادی بڑی ہوں میں تم سے کوئی جوڑ نہیں میرا تمہارا۔ لوگ ہنسیں گے تماشہ بنائیں گے مگر نہیں تمہیں شوق چڑھا تھا مجھ سے شادی کا اب دیکھ لیا نا لوگ مجھ پر ہنستے ہیں۔ میرا مذاق مناتے ہیں مگر تمہیں کیا تم خوشیاں مناؤ لیکن ایک بات یاد رکھنا اب میں خاموش نہیں بیٹھوں گی منہ توڑ دوں گی اس کمینی کا۔”وہ اس کا گریبان پکڑے مسلسل جھنجھوڑتے ہوئے سیم کو اپنے حواسوں میں نہ لگی تھی۔
“سارا بی ریلیکس پلیز یہاں بیٹھیں۔ مجھے بتائیں کیا ہوا۔”وہ اس کے دونوں ہاتھ تھامتے ہوئے بولا۔
“نہیں کرنی مجھے تم سے بات نہیں رہنا مجھے تمہارے ساتھ تم اس۔۔اس اپنے سونیا کے پاس جاؤ بس مجھے اکیلا چھوڑ دو۔”وہ اس کے ہاتھ جھٹکتے ہوئے بپھر اٹھی تھی سیم نے سختی سے ہونٹ بھینچ لیے۔
“کیا کہا اپ سے سونیا نے مجھے بتائیں سارا۔”سیم نے اسے بازو سے تھامنا چاہا۔
“ڈونٹ ٹچ می دفعہ ہو جاؤ میں نے کہا نہ جاؤ تم اپنی سونیا کے پاس۔”وہ زور سے چلائی۔کتنی دیر ہی وہ چپ چاپ سارا کو دیکھتا رہا پھر آہستگی سے مڑا۔
َ”ٹھہرو تم ایسے نہیں جاؤ گے پہلے مجھے طلاق دو پھر اس کمرے سے باہر جانا۔”دروازے کے ہینڈل پہ رکھا سیم کا ہاتھ ساکت ہوا تھا۔
“سارا۔۔!”وہ بے یقین سب واپس مڑا۔
“سنا تم نے پہلے مجھے طلاق۔۔”۔اگلے ہی لمحے پڑھنے والا تھپڑ اتنا شدید تھا کہ باقی بات اس کے منہ میں ہی رہ گئی۔ سیم نے ہاتھ بڑھا کر اس کے بال مٹھی میں بھر لیے۔

Main hari piya by Nida Ali

Leave a Comment

Your email address will not be published.