main teri jogan by hina malik download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اپنے سے اتنی چھوٹی لڑکی سے محبت کرتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آئی۔” حجلہ عروسی میں بیٹھتے ہی کنزا نے سب سے پہلا سوال یہ کیا تھا۔میں سوال پر نہیں اس کے لہجے اور انداز پر چونکا تھا وہ جس طرح بول رہی تھی اسے دیکھ کر بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ یہ چند گھنٹوں کی دلہن ہے۔
“وہ بس میری دوست۔”
“جھوٹ کہتے ہو تم کہ وہ صرف تمہاری دوست ہے مسٹر زی العید حسن کوئی لڑکی یوں ہی آکر کسی نامحرم مرد کے گلے نہیں لگ جایا کرتی۔”مجھے اس کی اس گھٹیا سوچ پر تعجب ہونے لگا۔
“وہ بس کچھ پریشان۔”
“اور تم ہی وہ واحد شخص اس دنیا میں جو اس کی پریشانی کم کر سکتے ہو۔” اس نے میری بات کاٹی تو مجھے تاؤ اگیا۔
“تم نے جو سمجھنا ہے سمجھو میرا دماغ خراب مت کرو۔”میں غصے سے کرسی کو ٹھوکر مارتا ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ گیا۔
“نکاح ہو گیا ہے مگر پھر بھی اس ڈائن نے تمہارا پیچھا نہیں چھوڑا اخر چاہتی کیا ہے وہ۔”
“بکواس بند کرو کنزا۔ اپنی یہ گھٹیا سوچ خود تک محدود رکھو۔یہ محض اتفاق تھا کہ۔۔”
“بہت خوب یہ بے اتفاق ہے کہ تم عانیہ سے محبت کرتے ہو اور یہ بھی اتفاق ہی تھا کہ وہ اپنی پریشانی پر تمہارے گلے لگ کر روئی تھی اور یہ بھی تو اتفاق ہے کہ گھر میں تمہیں کافی دینے کے لیے اور کوئی موجود نہیں تھا اور اس اتفاق کا کیا کہنا کہ وہ میرے کمرے میں میرے بستر پہ بیٹھی تھی اور تم اس کے قدموں میں۔” کنزا کی زبان زہر اگل رہی تھی مجھے اپنا خون کھولتا ہوا محسوس ہوا۔
“کنزا اپنی زبان کو لگام دو ورنہ۔۔۔”
“ورنہ ورنہ کیا کیا کرو گے ہاتھ اٹھاؤ گے مجھ پر بولو جان سے مار دو گے مجھے ہاں کیا کرو گے۔”
“طلاق دے دوں گا۔”جھے خود بھی پتہ نہ چلا کہ یہ الفاظ میرے منہ سے کیسے اور کیوں کر ادا ہوئے تھے۔
“اور وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر تمہارے پاس آ جائے گی بہت خوب کیا پلاننگ ہے۔”

Leave a Comment

Your email address will not be published.