mera hasil thehra by Ayesha noor Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مجھے اپ سے بہت محبت ہے اذان۔”
“اس کے علاوہ تمہارے پاس کوئی آپشن بھی تو نہیں ہے۔”اس کے اس تلخ لہجے پر امائم چونک گئی اور اذان کے لب بھینچ گئے۔
“پلیز امائم سمجھنے کی کوشش کرو۔”
“کیا سمجھنے کی کوشش کروں۔”وہ حیران ہوئی۔
“تم۔۔تم مجھ سے محبت نہیں کرتی ہو۔”اس نے اس کی طرف سے رخ موڑ لیا۔
“پر میں تو اپ سے محبت کرتی ہوں۔”وہ اس کے سامنے اگئی پھر سے۔
“یہ محبت نہیں مجبوری ہے امائم۔” اس نے بے بسی سے کہا تو امائم نے کچھ الجھ کر اذان کو دیکھا۔
“اگر وہ رات ہماری زندگی میں نہ آئی ہوتی تو ہلال جس نے کبھی تمہارا ذکر بھی نہیں کیا۔بھلا میرے سپرد تمہیں کیوں کرتا اور انکل انہوں نے کبھی مجھ جیسا کوئی لڑکا تمہارے لیے سوچا بھی نہ ہوگا کجا کے مجھ سے نکاح کر دینا اور تم تم بھی اج یہاں خرید محبت کی دعویدار نہ ہوتی کیونکہ میں۔۔۔”
اس کی زبان یک لخت رکی امائم کی انکھیں اس پل ہلال حسن کی آنکھوں میں تبدیل ہو چکی تھی۔وہی گہری نظریں جس سے اسے الجھن ہوتی تھی۔
“ہلال ہلال بھی مجھے ایسے ہی دیکھتا تھا۔”اس نے زیر لب کہا اور عمائم نے اب نے جھٹکے سے رخ پھیر لیا لیکن اس سے بھی زیادہ تیزی سے اس نے امائم کو واپس اپنی طرف گھمایا۔
“امائم کیوں دیکھ رہی تھی تم مجھے ایسے کیا کہہ رہی تھی تمہاری انکھیں کیوں دیکھتا تھا ہلال مجھے ایسے بتاؤ۔” وہ چیخا اور امائم نے اس کے ہونٹوں پر اپنی ہتھیلی جما دی۔
“باہر مہمان موجود ہیں کیا سوچیں گے آپ اپنی دلہن سے لڑ رہے ہیں۔”
“جسٹ شٹ اپ۔”وہ بھی اسے ہلال کی طرح ٹال رہی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.