Roshni si char soo by Nayab jillani download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“طلاق تمہیں طلاق چاہیے۔”ایئر فریشنر سے مہکتے کمرے میں جیسے کسی نے برنر جلا دیا تھا وہ اچھل کر دور ہٹا۔
“ہاں۔”اس نے سر جھکاتے لرزتی اواز میں اپنا مطالبہ دہرایا۔
“تمہیں یعنی سومیا کو نکاح کے محض سات گھنٹے بعد اپنے شوہر سے طلاق چاہیے۔”وہ شاید اس حیرت ہو بے یقینی کے جھٹکوں سے سنبھل چکا تھا تبھی سومیہ کے سجے ہوئے سے سراپے کو ایک نظر دیکھ کر چبجتے ہوئے لہجے میں بولا۔
“ہاں۔” وہ بھی خود کو مضبوط ظاہر کرنے کے چکر میں بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کرنے لگی تھی۔
“وجہ پوچھ سکتا ہوں۔”جمال نے اپنی بپھری ہوئی سانسوں کو ہموار کرنے کی کوشش کی تھی۔وہ ضبط کے کڑے مراحل سے گزر رہا تھا۔اس کے لہجے کی روانہ اور چہرے کے تاثرات سے کچھ بھی اندازہ لگانا ممکن نہیں تھا۔
“اس شادی میں میری پسندیدگی شامل نہیں۔”
“کیا تمہیں نکاح سے پہلے خبر نہیں تھی۔عالم بے ہوشی میں دستخط کیے تھے۔”وہ ایک دم زہر خند ہوا۔
“انکار کر دیتی کوئی زبردستی تھوڑی تھی۔” جمال کا رواں رواں سلگ اٹھا۔
“اتنی بولی تو نہیں ہو جس قدر بھولپن خود پر طاری کر رکھا ہے اس چال بازی اور دھوکہ دہی کا حساب الگ سے لوں گا ابھی تو مجھے صرف اپنی ناپسندیدگی کی وجہ بتاؤ۔”وہ تنفر سے اسے دیکھتے غراتے ہوئے بولا۔
“تم کسی اور کو پسند کرتی ہو۔”سومیہ کی طویل خاموشی سے اکتا کر جمال نے پوچھا۔
“جی۔” سونیا نے سر ہرا کر جمال کے بہترین خدشات کی تصدیق کر دی تھی اور اس وقت وہ جمال کو اس قدر زہر لگ رہی تھی کہ اس کا دل چاہ رہا تھا اس سجی سجائی مورت اٹھا کر باہر پھینک دے ابھی تین لفظ اس کے منہ پر مارے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.