muhabbat ka guman by Sadaf ijaz download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ یہ کاغذی شادی کیوں کرنا چاہتی ہیں؟ہلکی سی سانس لبوں سے خارج کرتے ہوئے میں نے رمل سے استفسار کیا۔
“مجھے پیسوں کی ضرورت ہے۔”بہت دیر بعد اس کی آواز ابھری جس میں حقیقی شرمندگی کا عنصر تھا۔
“رمشا خالہ آپ کو سب کچھ بتاچکی ہونگی۔”
“جی یہ شرائط نامہ ہے میرے ہاتھ میں۔”وہ مسلسل نگاہ جھکائے تھی اور میرے لبوں پر پھیکی سی مسکراہٹ لہرا کر منجمد ہوگئی۔میں سر جھکا کر پیالی سے اٹھتی بھاپ کو دیکھنے لگا۔
“تمہیں پیسے کیوں چاہیے تھے؟”اس نے سر اٹھا کر ایک سیکنڈ مجھے دیکھا پھر چہرہ دائیں جانب کھڑکی کی طرف موڑ لیا۔
“مجھے اپنا گھر بچانا تھا۔”
“مطلب۔”میں نے آبرو اچکاکر اسے دیکھا۔
“بابا کے علاج کیلیے میں نے گھر کے کاغذات رکھوا کر قرض لیا تھا۔جسے اب واپس کرنا ضروری ہوگیا تھا۔”ایک شدید جھٹکا مجھے لگا۔ظلم در ظلم سگاکی بےحسی خود کو سنبھالتا آہستگی سے بولا۔
“اس کیلیے اتنا بڑا قدم کیوں اٹھاکا تم رمشا خالہ سے پیسے مانگ لیتی۔”
“پتہ نہیں یہ بڑا اقدام تھا یا وہ جو ہونے جارہا تھا۔”اس کی آواز دھیمی تھی مگر میری سماعت تک باخوبی پہنچی تھی۔
“ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔”وہ اب بھی کھڑکی کے پار چھائی مہیب اداسی کو دیکھ رہی تھی۔
“آفس سے مانگ لیتی۔”جانے میں کیا پوچھنا چاہ رہا تھا۔میں شرمندگی کے گہرے کھڈے میں خود کو گرتا محسوس کررہا تھا۔میں بنا کسی شرط کے اس کی مدد کرسکتا تھا۔
“اتنی رقم نہیں مل سکتی تھی۔”وہ دھیمے سے بولی۔
“مجھ سے۔۔۔”میں بولتے بولتے ایکدم چپ ہوگیا پھر بےچینی کے عالم میں کھڑکی میں پھیلنے والے تاریکی میں خود کو گھورنے لگا۔وہ سادہ سی لڑکی بنا کسی سہارے کے خود کے ساتھ کیا کر بیٹھی تھی اور میں جو اسے اس اذیت سے نکال سکتا تھا خود ہی اسے اس آگ میں گھسیٹ لایا۔اپنی غرض کیلیے۔اپنی محبت کو بچانے کیلیے۔

muhabbat ka guman by Sadaf ijaz

Leave a Comment

Your email address will not be published.