Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_19|online reading|2022|

lNovelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,social romantic novel,village based czn marriage based,full of suspense and thrill and fun.

تمہاری زندگی کے اسی تاریک باب میں ایسے رنگ بھروں گا نورے جان کے تم پھر سے ویسی ہی رنگوں سے بھری تتلی بنتے فضا میں اڑان بھرو گی۔پھول بھی تمہاری اس کیفیت پہ سرشاری محسوس کریں گے۔ اور اس بار تمہارا شوہر ہر قدم پہ تمہارے ساتھ ہوگا۔”
وہ بوجھل لہجے میں بولتے اسے اپنے ساتھ کا یقین بخش رہا تھا۔نورے نے چونک کر اس کی آنکھوں میں دیکھا جہاں گھنی پلکوں پہ نمی ٹھہری ہوئی تھی۔فرزام نے انگلیوں کے پوروں پہ اسے سمیٹ لیا۔
“آپ کیوں پسند کرتے ہیں مجھے۔”
وہ کسی نادیدہ نقطے پہ نظریں جمائے کھوئی کھوئی کیفیت میں گویا ہوئی۔اس کی آنکھیں بےقراری اس کے چہرے کا طواف کررہی تھی۔
“مجھ سے آج تو وجہ پوچھ لی ہے آئندہ مت پوچھنا کیونکہ تم مجھے بےوجہ پسند ہو اور بےحد پسند ہو۔”
اس نے نورے کے ہاتھوں پہ دباؤ بڑھاتے چھوڑا تو وہ بھیگی آنکھوں سمیت مسکرائی تھی۔فرزام نے دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے جھک کر شدت سے اس کے دونوں گلابی گالوں کو چھوا تھا۔وہ سٹپٹاتے نظریں جھکاتے انگلیاں چٹخانے لگی۔
“چلیں پہلے میرے سوالات کا جواب دیں پھر ہی میں اس بابت کچھ سوچوں گی۔”


وہ اس کی گہری نگاہوں کے ارتکاز سے گھبراتے اترا کر بولی۔فرزام اس کی بات پہ بیڈ پہ نیم دراز ہوا اور اپنی نگاہوں کا فوکس اس کے چہرے پہ رکھا۔
“اب آپ ایسے دیکھے گے تو میں کیسے بات کروں گی۔”
وہ جھنجھلا کر بولی۔فرزام نے بھنویں اچکاتے اس کی جانب دیکھا۔
“تم نے ہاتھوں کو قابو میں رکھنے کا کہا ہے آنکھوں کو نہیں۔”
وہ اس کی بات پہ ہاتھ ہلاتے ہوئے ہوا میں اڑاگیا۔وہ اسے مصنوعی گھور کر رہ گئی۔
“نورے کیا ہے آپ کیلیے۔”
“عزت۔”
یک لفظی جواب اسے ساکت کرگیا۔
“کس کی عزت۔”
“سردار فرزام بلوچ کی۔”

Mjhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-19-online-reading-2022

1 thought on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_19|online reading|2022|”

Leave a Reply to Aabira Tahir Cancel Reply

Your email address will not be published.