Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_1|onlie reading|2022|

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.
Mujhe pyar ka badal krdo,written by Aan Fatima,village based,Cousins based,social romantic novel,full of suspense and thrill and fun.

“گھور کیا رہی ہو آنکھیں نیچے کرو۔”
وہ اس کی پھیلی آنکھوں پہ چوٹ کرتا سرد لہجہ اپناتا تحکم بھرے لہجے میں بولا اس کے یوں بولنے پہ اس نے سرعت سے نگاہیں جھکائی تھی مگر اگلے ہی لمحے اس کی آنکھیں فرزام کے پاؤں میں موجود زخم دیکھتے پھٹی کی پھٹی رہ گئی۔الفاظ حلق میں ہی دب گئے۔
“فرزام لالہ یہ آپکا پاؤں۔”
وہ سکتے کی کیفیت میں بس اتنا ہی بول پائی کیونکہ اس کے پاؤں میں وہ نوکیلی چیز ابھی بھی موجود تھی مگر اسے درد کا احساس کیوں نہیں جاگ رہا تھا۔اسے شدید حیرت ہوئی۔فرزام نے اس کی نگاہوں کے تعاقب میں اپنے پاؤں کو دیکھا اگلے ہی لمحے وہ چونک اٹھا معاً اس کی آنکھوں میں مخصوص چمک لہرائی وہ غصیلی نگاہوں سے اس کی جانب دیکھتے کچن میں موجود کرسی کو گھسیٹ کر بیٹھا اور اپنا پاؤں اس کے آگے کیا تھا۔نورے نے تحیر سے پھیلی آنکھوں سمیت اس کی جانب دیکھا جو آنکھوں کے ذریعے اسے کوئی اشارہ کررہا تھا۔کچھ کچھ حد تک وہ اس کے اشاروں کے معنی اخذ کرگئی تھی۔


“بیٹھو اور یہ نکالو نورے۔”
وہ پتھریلے لہجے میں بولا۔اس کی آنکھوں میں موجود خوف کی تحریر اس کا مزا ہی دوبالا کرگئی تھی۔اسے یاد تھا کہ اس کا ڈرنا اسے لطف میں ہمیشہ سے مبتلا کرتا تھا۔
“مم۔میں کیسے نکالوں فرزام لالہ۔مجھے ڈر لگتا ہے۔میں نکالوں گی تو اس میں سے خون نکلے گا۔پھر آپ کو درد ہوگا۔”
وہ اس کی بات کو مفہوم سمجھتے بدک کر اس سے فاصلہ قائم کرگئی۔فرزام نے ناگواری سے اس کی جانب دیکھا جو سبز اور سیاہ رنگ کے امتزاج کے کڑھائی والے سوٹ میں ملبوس پھیلی آنکھوں سے اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔ڈوپٹہ ہمیشہ کی طرح سر پہ موجود اور بالوں کو ڈھکے ہوئے تھا۔
“میں کیا بکواس کررہا ہوں تمہیں سمجھ نہیں آرہی۔”
اس کے غصے سے بھرے لہجے پہ نورے کے حلق میں آنسوؤں کا گولہ سا اٹکا۔

mujhe-pyar-ka-badal-krdo-by-Aan-Fatima-episode-1-online-reading-2022

All rights reserved to novelslounge.

5 thoughts on “Mujhe pyar ka badal krdo by Aan Fatima|Episode_1|onlie reading|2022|”

  1. Superbbbb excellent amazing awesome ❤️❤️❤️❤️ sis razam mean khny farazam to nahi but agr farazam renum key Sath hai to woh Janta hai key woh us ki cazan hai or mujhe to Laga tha farazam noorey ko pasend kary ga ufff ab bhot confusion hai agy agy pata lagy ga na 🤔🤔🤔😕😕😕

Leave a Reply to Aabira Tahir Cancel Reply

Your email address will not be published.